لاہور:

ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شہر بھر کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے علی الصبح ناکہ گجومتہ کا دورہ کیا اور ڈولفن جوانوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ سمیت سول لائن سیکٹر اور مختلف ناکہ جات کا معائنہ کیا۔

ایس پی ارسلان زاہد نے ماڈل ٹاؤن، سول لائن، مزنگ سمیت تمام اہم سیکٹرز کی ٹیموں کی چیکنگ کی اور ایلیٹ اور مجاہد اسکواڈ کے سیکیورٹی پوائنٹس کا بھی دورہ کیا، تاکہ عوامی تحفظ اور جرائم کی روک تھام کو مؤثر بنایا جا سکے۔

ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کو ہراسانی سے بچانے کے لیے ڈولفن اسکواڈ کا فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ (FPU) فیلڈ میں موجود ہے، جو چاند رات سے لے کر عید کے دنوں تک مختلف پارکس، تفریحی مقامات اور بازاروں میں گشت کر رہا ہے۔

FPU کا مقصد شہریوں بالخصوص خواتین و بچوں کو فوری مدد اور تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ پُرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکیں۔

ایس پی ارسلان زاہد نے خبردار کیا کہ عید تعطیلات کے دوران ون ویلنگ، ہلڑبازی اور خواتین پر آوازیں کسنے جیسے اقدامات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ ڈولفن، پی آر یو، ایف پی یو سمیت تمام فورسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کریں۔

شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سائنٹیفک بنیادوں پر ناکہ بندی کا مؤثر نظام ترتیب دیا گیا ہے، جہاں اشتہاری مجرمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔

اہم شاہراؤں پر ایلیٹ فورس کے اسپیشل کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ڈولفن، پی آر یو اور ایف پی یو ٹیمیں اپنے جامع سیکیورٹی پلان کے تحت شہر بھر میں متحرک پٹرولنگ کر رہی ہیں۔

ایس پی ارسلان زاہد نے شہریوں سے اپیل کی کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ لاہور کو پرامن اور محفوظ رکھا جا سکے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان ارسلان زاہد نے ایس پی

پڑھیں:

ایرانی صدر مسعود پزشکیان متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع

وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تاریخ پر بات ہورہی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا، دورے کے دوران ایرانی صدر کی وزیراعظم، صدر مملکت سے ملاقاتیں ہوں گی، ایرانی صدر دورے میں پاکستانی سول و فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ایران اسرائیل جنگ میں حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خاتونِ اول آصفہ بھٹو کا بچوں کے اسپتالوں کا دورہ، ننھے بچوں سے ملاقات
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
  • محسن نقوی کا بنگلہ دیش کا دورہ، دونوں ممالک میں بڑے معاہدے کا فیصلہ
  • امریکا مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں چین کو پیچھے چھوڑ دے گا، ٹرمپ
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع
  • ایرانی صدرآئندہ ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے
  • مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی سربراہی میں 12 رکنی وفد چین روانہ
  • ملک میں اس وقت مارشل لاء کا دورہ ہے، جاوید ہاشمی
  • پنجاب میں شدیدبارش اورسیلابی صورتحال؛ گورنر پنجاب کا چین کا سرکاری دورہ منسوخ
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سیف سٹی اور مختلف علاقوں کا دورہ