سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، میرپور خاص میں زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، میرپور خاص میں زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی، گوادر میں بھی 3 ریکٹر اسکیل شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز میرپورخاص سے 56 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، میرپور ساکرو میں بھی ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 3.
گزشتہ دنوں ایک بار پھر شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، چھ روز میں زلزلے کے جھٹکوں کی تعداد 32 ہوگئی۔
پیمامرکز نے بتایا تھا کہ 4 بجکر 46 منٹ پر 2.7 شدت کازلزلہ آیا، زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کے 20 کلومیٹر جنوب میں تھا جبکہ گہرائی 2 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ صبح 7بجکر 58منٹ پربھی 1.8شدت کازلزلہ ریکارڈکیاگیا، جس کا مرکز ملیر سے 7کلومیٹردورشمال مغرب میں تھا اور گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ریکارڈ کی گئی میں زلزلے
پڑھیں:
روس کے علاقے کامچاتکا میں ایک اور زور دار زلزلہ
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے علاقے کامچاتکا میں ایک اور پھر 7 شدت کا خوفناک زلزلہ محسوس کیا گیا، سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے علاقے کامچاتکا میں ایک اور زور دار زلزلہ آیا ہے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق خوفناک زلزلے کے بعد کامچاتکا کے 3 اضلاع میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسی علاقے میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی، روس، امریکا اور جاپان کے مختلف علاقوں سے سونامی کی 7 فٹ تک لہریں ٹکرائی تھیں۔
Post Views: 5