سمعتا افضال کا عظمیٰ بخاری کو زمینی حقائق دیکھ کر بیان دینے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ ترجمان پنجاب حکومت کو زمینی حقائق دیکھ کر بیان دینا چاہیے۔
کراچی سے جاری بیان میں سمعتا افضال سید نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ میئر کراچی نے مکمل ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے، لاہور میں تو کوئی میئر ہی نہیں ہے۔
سندھ حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب خود فیلڈ میں ہیں اور صفائی کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
سمعتا افضال سید نے یہ بھی کہا کہ ترجمان پنجاب حکومت کو بیان دینے سے پہلے زمینی حقائق دیکھنے چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سمعتا افضال
پڑھیں:
حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کریں گے: میئر کراچی
ویڈیو گریب—بشکریہ ایکس اکاؤنٹ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہابمیئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حب ڈیم کی 100 ایم جی ڈی کی نئی کینال کا کام مکمل کر لیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا افتتاح 14 اگست کو کریں گے، سندھ حکومت کے تعاون سے 12.8 ارب روپے کی لاگت سے یہ کینال بنائی گئی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا کام 9 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے،کراچی کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق پانی کی سپلائی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔