مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کو مستقل قومی مصیبت قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر کراچی مرتضی وہاب نے شہر میں صفائی کی صورتحال پر متحدہ قومی موؤمنٹ کی تنقید کے جواب میں کہا کہ ایم کیو ایم مستقل قومی مصیبت ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں ایم کیو ایم والا نہیں، مجھے چونا لگانا نہیں آتا، کراچی کے ضلع وسطی میں پانچوں ٹاؤن جماعت اسلامی کے پاس ہیں وہاں صورتحال اچھی نہیں ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں کی دھلائی شروع کردی گئی ہے، عبداللہ ہارون روڈ، برنس روڈ اور دیگر علاقوں کی عرق گلاب سے دھلائی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی شہر سے 37 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائی جاچکی ہیں، تمام اضلاع میں آلائشیں اٹھانے کا کام جاری ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹیلی وژن پر صاف ستھرا پنجاب نظر آرہاہے یہ پنجاب حکومت کی منیجمنٹ ہے، لیکن ہمارے پاس میڈیا منیجمنٹ کے لیے پیسا نہیں ہے، میں کل سے سڑک پر ہی گھوم رہا ہوں لیکن باقی لوگ ٹھنڈی مشین میں بیٹھ کر الزامات کی سیاست کررہے ہیں۔اس سے قبل سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا تھا کہ میئر کی نااہلی کی وجہ سے پورا شہر ڈمپنگ پوائنٹ میں تبدیل ہوگیا ہے، مئیر کراچی مرکزی سڑکوں سے نکلیں اور اورنگی ٹاؤن جائیں جہاں تعفن پھیل رہا ہے، ان کا کام صرف چونا لگانا ہے، پورے کراچی میں چونے کی جگہ ماربل کا پاوڈر گرایا جائے گا۔دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے بھی شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال تشویشناک قراردے دی۔
صدر ٹرمپ نے وہ قدم اٹھالیا جو 1965 کے بعد کسی امریکی صدر نے نہیں اٹھایا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔