عید کا دوسرا روز باربی کیو پارٹیز کے نام رہا
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
عید کا دوسرا دن باربی کیو پارٹیز اور دوستوں کی محفلوں کے نام رہا۔
گھروں کی چھتوں پر، پارکس میں اور فارم ہاؤسز میں باربی کیو پارٹیز کا انعقاد کیا گیا۔
یار دوستوں کی مزیدار ڈشز سے تواضع کی گئی جبکہ عید کے تیسرے دن کے لیے بھی پروگرام فائنل کرلیے گئے۔
عید کے موقع پر ملکہ کوہسار مری میں چھیالیس ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں، پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، 21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔