ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑاگئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیوجرسی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی جہاز ائیر فورس ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔
برطانوی میڈیا کےمطابق ٹرمپ کےلڑکھڑانےکا واقعہ نیوجرسی سےچھٹیاں گزارکر واشنگٹن ڈی سی واپس جانے کے دوران پیش آیا۔
https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/06/trump.mp4
ٹرمپ طیارے میں سوار ہونےکے لیے طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑائے، پھر انہوں نے سنبھل کر سیڑھیاں چڑھیں اور طیارے کے دروازےپر پہنچ کر ایئرپورٹ پر موجود افرادکو ہاتھ بھی ہلایا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار
امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کے ایک اہم حصے کو کالعدم قرار دے دیا۔
فیصلے کے مطابق شہریوں سے ووٹ ڈالنے سے قبل شہریت کا ثبوت طلب نہیں کیا جاسکے گا، امریکی وفاقی جج کا کہنا ہے کہ صدرِ کو وفاقی سطح پر ووٹنگ کے لیے ایسی شرط عائد کرنے کا آئینی اختیار حاصل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مارچ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے لیے امریکی شہری ہونے کا ثبوت لازمی قرار دیا تھا۔ تاہم عدالت نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا، عدالت کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو ووٹنگ کے لیے وفاقی سطح پر ایسی شرط عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عدالتی فیصلہ آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل انتخابی قوانین پر جاری بحث کو مزید شدت دے سکتا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم حتمی فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔