مالا کنڈ ؛پہاڑ پر آگ بجھانے کی کوشش میں ایک فائر فائٹر کی حالت غیر، ہسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
سٹی 42 : مالا کنڈ میں درگئی توٹیٔ کے پہاڑ پر آگ بجھانے کی کوشش میں ایک فائر فائٹر کی حالت غیر ہوگئی،جس کو طبی امداد کیلئے آر ایچ سی کوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق درگئی ٹوٹیٔ کے پہاڑی سلسلے پر لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو 1122 فائر فائٹرز کا آپریشن صبح سے جاری ہے، فائر فائٹرز3 سے 4 کلو میٹر پیدل مسافت کے بعد پہاڑ پر چڑھ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں.
نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید
ترجمان نے بتایا کہ بلند چوٹی، گرمی اور آگ کی تپش سے ایک فائر فائٹر کی حالت غیر ہوگئی،ریسکیو اہلکار کو پہاڑ سے اتار کر آر ایچ سی کوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ اہلکاروں نے دشوار گزار راستوں ، سخت گرمی اور تیز تپش کے باوجود آپریشن جاری رکھا ،آپریشن میں محکمہ جنگلات اور لیویز اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دوسرے بڑے شہر پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، بڑا نقصان ہو گیا
روس نے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر بڑا ڈرون حملہ کیا جس میں 3 افراد ہلاک اور 21 افراد زخمی ہو گئے۔
خارکیف کے میئر کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے 9 میزائل اور 206 ڈرون فائر کیے گئے جس میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا ہے کہ فروری 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف شروع کی جانے والی جارحیت کے دوران یہ خارکیف پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
یوکرین کے سرکاری ڈیٹا کے مطابق روس کی جانب سے فائر کیے گئے 174 حملوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا گیا۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے یوکرین کی جانب سے کرسک، برینسک، کلوگا، سمولنسک اور ماسکو کی جانب فائر کیے گئے 36 ڈرونز کو گرایا گیا۔
خارکیف کے علاوہ خیرسون ریجن میں بھی روس کی شیلنگ کے نتیجے میں عمارت کے گرنے سے میاں اور بیوی ہلاک ہوئے۔