کولمبیا : صدارتی امیدوار قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک)کولمبیا میں اپوزیشن کے سرکردہ رہنما اور 2026 ء کے صدارتی امیدوار سینیٹر میگوئل یوریب پر قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔ میگوئل یوریب کی جماعت نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں نازک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 49سالہ میگوئل یوریب قدامت پسند اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک سینٹر سے تعلق رکھتے ہیں، جو سابق صدر آلویرو یوریب نے قائم کی تھی۔ اگرچہ دونوں کا تعلق ایک ہی جماعت سے ہے، لیکن ان کے درمیان خاندانی رشتہ نہیں ہے۔ سینیٹر یوریب بگوٹا کے فونتیبون علاقے میں عوامی پارک میں انتخابی مہم کے سلسلے میں موجود تھے جب مسلح افراد نے انہیں گولی ماری۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیےگئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے۔
بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بہادری اور مؤثر حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سجاد خان کے مطابق میریان تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ صرف 20 منٹ میں ناکام بنا دیا گیا۔ اس کے بعد مزنگ چوکی پر درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے دوران ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
آر پی او کے مطابق پولیس نے بھرپور جواب دیتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا، جبکہ ان کے ساتھی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے۔ حملے میں پولیس کے تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔
ادھر ضلع کرک میں بھی گرگری تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو تھانے کے قریب آنے سے روک دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق پولیس کی مؤثر مزاحمت کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔