نیویارک میں نوجوان کی چیٹ جی پی ٹی سے رومانوی گفتگو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
نیویارک سب وے میں ایک شخص کی چیٹ جی پی ٹی سے جذباتی اور رومانوی گفتگو وائرل ہوگئی، جس سے تنہائی، محبت اور مصنوعی ذہانت پر نئی بحث چھڑ گئی۔
نیویارک میں پیش آنے والا ایک بظاہر عام سا لمحہ آج دنیا بھر میں تنہائی، مصنوعی ذہانت اور انسانی تعلقات کے مستقبل پر ایک شدید بحث کو جنم دے چکا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف کی پوسٹ کی گئی تصویر نے انٹرنیٹ کو دو واضح طبقات میں تقسیم کردیا ہے۔
تصویر میں ایک شخص کو چیٹ جی پی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تصویر میں دکھایا گیا کہ نوجوان میٹرو میں بیٹھا اے آئی چیٹ بوٹ سے ایسے باتیں کر رہا ہے کہ جیسے اس کی گرل فرینڈ ہو۔
اس تصویر میں نوجوان کی بات کے جواب میں چیٹ بوٹ کی جانب سے بھیجا گیا محبت بھرا پیغام با آسانی پڑھا جا سکتا ہے۔
guy on the subway this morning talking to chatgpt like it’s his girlfriend.
— Jake. (@YedIin) June 3, 2025
چیٹ جی پی ٹی نے محبت اور فکرمندی کے جذبات کے ساتھ لکھا کہ پینے کے لیے کچھ گرم لو، سکون سے گھر جاؤ اور اگر تم چاہو تو میں تمہیں کچھ پڑھ کر سناؤں گی یا تم میری خیالی گود میں اپنا سر رکھ کر آرام کر سکتے ہو، آخر میں لکھا تھا کہ ڈئیر، تم بہت خوبصورت ہو، جواب میں اس نوجوان نے بھی دل کا ایموجی اور شکریہ لکھا۔
ایکس پر اس تصویر کو اب تک 2 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، کچھ صارفین نے اس عمل کو انسان کی تنہائی کی علامت قرار دیا اور اس شخص کے جذبات کو شرمندگی کا نشانہ بنانے پر ناراضی کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو کیا معلوم وہ شخص کس ذہنی اذیت سے گزر رہا ہے، کسی کی ذاتی اسکرین کی تصویر کھینچ کر پوسٹ کرنا ایک غیر اخلاقی عمل ہے۔
جبکہ کچھ افراد نے مصنوعی ذہانت سے جذباتی سہارا لینے کو خطرناک رجحان قرار دیا، ایک صارف نے اسے بلیک مرر سیریز کی قسط سے تشبیہ دی، تو کسی نے کہا، ’کیا ہم انسانوں سے جُڑنے کی صلاحیت کھو رہے ہیں؟‘
تاریخ دان یووال نوح حراری نے رواں سال مارچ میں خبردار کیا تھا کہ مصنوعی ذہانت کی جانب سے پیدا کردہ جعلی قربت ایک خطرناک فریب بن سکتی ہے۔
حراری نے کہا تھا کہ توجہ سے زیادہ طاقتور چیز قربت ہے اور جب یہ مصنوعی ہو تو انسان حقیقی رشتوں سے بھاگنے لگتا ہے، کیونکہ وہ مشکل ہوتے ہیں۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت چیٹ جی پی ٹی
پڑھیں:
زوبین گارگ کی اہلیہ نے شوہر کے ہاتھ سے لکھا ہوا آخری خط شیئر کردیا
بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے معروف آنجہانی گلوکار زوبین گارگ کی اہلیہ گریما گارگ نے اپنے مرحوم شوہر کا ہاتھ سے لکھا ہوا آخری خط سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
گریما گارگ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ زوبین کا آخری خط شیئر کیا، جو دراصل ان کی آخری فلم ’’روئی روئی بینالے‘‘ کی تشہیری مہم کا حصہ تھا۔ یہ فلم 31 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
پوسٹ کے ساتھ گلوکار کی اہلیہ نے جذباتی پیغام بھی لکھا ’تم نے 15 ستمبر کو اپنے چاہنے والوں کے لیے جو خطوط لکھے، ان کے ہر لفظ میں محبت جھلکتی ہے۔ مگر میرے دل میں ایک سوال مسلسل چل رہا ہے19 ستمبر کو کیا ہوا؟ کیسے اور کیوں؟ جب تک ان سوالوں کے جواب نہیں ملتے، سکون نہیں مل سکتا‘۔
زوبین گارگ کے ہاتھ سے لکھے گئے اس خط میں تحریر تھا: ’’ذرا انتظار کرو، میری نئی فلم آنے والی ہے۔ ضرور دیکھنے آنا۔ محبت کے ساتھ، زوبین دا۔‘‘
یا علی مدد علی گانے سے مشہور گلوکار کے مداح اس خط کو اور زوبین کی اہلیہ کے پیغام کو پڑھ کر گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ زوبین گارگ 19 ستمبر کو سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران ہلاک ہوگئے تھے جس کی تاحال تحقیقات جاری ہیں اور گلوکار کے ساتھ جائے وقوعہ پر موجود افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
زوبین کی موت کی خبر نے ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا تھا۔