فاطمہ ثناء سابق کپتان ثناء میر اور ان کے والدین کی معترف
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
پاکستان ویمن کرکٹ کی کپتان فاطمہ ثناء سابق کپتان ثناء میر اور ان کے والدین کی معترف ہوگئیں۔
فاطمہ ثناء نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب والدین ثناء میر کے والدین جیسے ہوں جنہوں نے لگن اور قوت سے بیٹی کی پرورش کی ہو تو بیٹیاں فخر کا باعث بنتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں انکل اور آنٹی کا خاض طور پر شکریہ ادا کروں گی کہ انہوں نے ایسی بیٹی کی پرورش کی جس نے ساری زندگی ہزاروں لڑکیوں کو متاثر کیا۔
فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ میں بھی ثناء میر سے انسپائر ہونے والوں میں شامل ہوں۔
واضح رہے کہ سابق کپتان ثناء میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر ہیں۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فاطمہ ثناء ثناء میر
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔