لاہور:

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ثنا میر کو دلی مبارکباد دی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیٹی ثنا میر نے سبز ہلالی پرچم کو بلند اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ثنا میر پاکستان کرکٹ کا اثاثہ اور ویمنز کرکٹرز کے لئے رول ماڈل ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ثنا میر کو ہال آف فیم ملنا پاکستان ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے، ثنا میر کا اعزاز پاکستان کے لئے باعث افتخار ہے، انہوں نے پاک دھرتی کا مان بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ ثنا میر کا کارنامہ قوم کی ہر بیٹی کے حوصلے کو بلند کرتا ہے، انہوں نے محنت، لگن اور جہد مسلسل سے یہ کارنامہ سر انجام دیا اور پاکستانی قوم کا نام اونچا کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ یہ کامیابی ثنا میر کے ساتھ پاکستان ویمنز کرکٹ اور پاکستان کی کامیابی ہے۔ آج ایک ثنا میر کو اعزاز ملا ہے۔ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب متعدد پاکستانی ویمنز کرکٹرز یہ اعزاز حاصل کریں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویمنز کرکٹ میر کو

پڑھیں:

وزیراعظم سے ڈاکٹر خالد مقبول کا رابطہ، پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر مبارکباد

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کیا اور پنجاب اسمبلی کی مقامی حکومتوں کیلئے قرارداد پر مبارکباد پیش کی۔

چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ یہ قرارداد جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے اہم سنگ میل ہے، اس قرارداد کے منظور ہونے پر پوری قوم پنجاب اسمبلی کی مشکور ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس قرارداد سے جمہوریت کے ثمرات عام پاکستانیوں تک پہنچ پائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے چیئرمین ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔

آزادکشمیر کی 78سالہ سیاسی تاریخ میں ایسے حالات کبھی بھی نہیں تھے ،جو پچھلے  ڈیڑھ سال میں خراب ہوئے ،سردارتنویر الیاس

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی نے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہے جس میں مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کے لیے آئینی ترمیم کرتے ہوئے آئین میں نیا باب شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقررہ وقت پر انتخابات کا انعقاد لازمی قرار دیا جائے۔

اس قرارداد کے متعلق سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ آئین میں 27 ویں ترمیم کے لیے اگر آل پارٹیز کانفرنس کرانی پڑتی ہے تو فوری کرانی چاہئے تاکہ ریاست اور شہری کے درمیان معاہدے کو مضبوط کیا جا سکے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
  • بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت لیا، 1 ارب 25 کروڑ روپے انعام حاصل کیا
  • لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • ویلڈن گرین شرٹس! ٹی20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
  • اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 
  • محسن نقوی  کا ٹی چوک فلائی اوور ،شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ  
  • وزیراعظم سے ڈاکٹر خالد مقبول کا رابطہ، پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر مبارکباد