سالوں سے ہیرو بننے پر تنقید، ہمایوں سعید نے خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
پاکستان کے معروف اداکار، پروڈیوسر اور فلمساز ہمایوں سعید نے ہیرو کے کردار کیلئے کی گئی ٹرولنگ پر ردِعمل دے دیا۔
ہمایوں سعید نے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور ٹرولنگ کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ میزبان نے سوال کیا کہ لوگ آپ کو ہمیشہ ٹارگٹ کیوں کرتے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ انہیں اس بات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کہ وہ برسوں سے مرکزی کردار یعنی ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ہمایوں سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’سالوں سے ہیرو آرہا ہوں اور آیا ہی چلا جارہا ہوں، مگر مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں۔‘
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ہر کردار کے لیے فنکاروں کو ان کی صلاحیت اور کردار کی ضرورت کے مطابق منتخب کرتے ہیں ان کی فلموں میں فہد مصطفیٰ بھی ہوتے ہیں، حمزہ علی عباسی بھی ہوتے ہیں۔
لو گرو اسٹار نے کہا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں اور منفی تبصروں کو خود پر اثر انداز نہیں ہونے دیتے۔
یاد رہے کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لو گرو عید کے موقع پر ریلیز ہوئی ہے جس کو فلمی شائقین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہمایوں سعید نے
پڑھیں:
خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔
Grateful to be back doing what I love ????????
Thankful for those who believed when it was quiet ???????? pic.twitter.com/OV8faTLMyS
— Babar Azam (@babarazam258) November 2, 2025
گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔