فری لانسرز نے 9 ماہ میں 400 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا: اقتصادی سروے
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں آج بجٹ 2025-26 پیش ہونے جارہاہے لیکن گزشتہ روز پیش کیئے گئے اقتصادی سروے کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ فری لانسرز نے 9 ماہ کے دوران 400 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو کہ نہایت خوش آئند ہے۔
اقتصادی سروے کے مطابق، پاکستان کے فری لانسرز نے مالی سال 2025 کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران 400 ملین امریکی ڈالر کی ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت میں زرمبادلہ کا حصہ ڈالا۔ یہ سالانہ بنیادوں پر 533 ملین امریکی ڈالر یا تقریباً 150 ارب روپے کی آمدن کے برابر ہے۔
کوئٹہ: عید کی چھٹیوں میں سول ہسپتال کے غیر حاضر عملے کیخلاف کارروائی، 15 نرسیں نوکری سے فارغ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے