حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات میں ایران بھی شریک ہے، ٹرمپ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران، حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے کے لیے جاری مذاکرات میں شریک ہے۔ یہ بیان عالمی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بیان واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے اسٹیٹ ڈائننگ روم میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران دیا۔
انہوں نے کہا: "غزہ کے حوالے سے اس وقت ہمارے، حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک بڑے مذاکرات ہو رہے ہیں، اور ایران بھی دراصل ان میں شریک ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ غزہ کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یرغمالیوں کو واپس لایا جائے۔"
تاہم انہوں نے ایران کے کردار کی مزید وضاحت نہیں کی اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔
امریکا نے 60 روزہ جنگ بندی کی ایک تجویز اسرائیل اور حماس کو دی ہے جس میں انسانی امداد کی بحالی اور یرغمالیوں کی رہائی کو ترجیح دی گئی ہے۔
ادھر اقوامِ متحدہ کے مطابق، غزہ میں خوراک کی شدید قلت برقرار ہے۔ عالمی ادارے کے نائب ترجمان فرحان حق نے بتایا کہ: "غزہ میں اب تک 4600 میٹرک ٹن گندم کا آٹا پہنچایا گیا، لیکن زیادہ تر مقدار منزل پر پہنچنے سے پہلے بھوکے فلسطینیوں یا مسلح گروہوں نے لے لی۔"
فرحان حق نے یہ بھی کہا کہ موجودہ بحران کو قابو میں لانے کے لیے کم از کم 8 سے 10 ہزار میٹرک ٹن آٹے کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے اسرائیل سے اپیل کی کہ وہ مزید راستے کھولے تاکہ زیادہ مقدار میں امداد غزہ تک پہنچائی جا سکے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کیا نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کی غلامی کرنا چاہتے ہیں، ملکارجن کھڑگے
کانگریس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ امریکی صدر کے ذریعہ بار بار ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہوئی جنگ بندی کا سہرا لینے سے کہیں نہ کہیں ہندوستانی وزیراعظم کی کمزوری ظاہر ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ٹرمپ بار بار کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے جنگ بندی کروائی ہے، لیکن نریندر مودی خاموش ہیں، جواب نہیں دے رہے، کیا نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کی غلامی کرنا چاہتے ہیں۔ یہ تلخ سوال ملکارجن کھڑگے نے امریکی صدر ٹرمپ کے تازہ بیان کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سے پوچھا ہے۔ کانگریس صدر نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد پارٹی کی طرف سے مودی حکومت کو مکمل حمایت دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک سب سے ضروری ہے، اس لئے ہم نے حکومت کی حمایت کی تھی، ایسے میں ٹرمپ بار بار جنگ بندی کی بات کہہ کر ہندوستان کی بے عزتی کرتے ہیں تو وزیراعظم کو اس کا ڈٹ کر جواب دینا چاہیئے۔
کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ امریکی صدر کے ذریعہ بار بار ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہوئی جنگ بندی کا سہرا لینے سے کہیں نہ کہیں ہندوستانی وزیر اعظم کی کمزوری ظاہر ہوتی ہے، وہ صاف لفطوں میں کہتے ہیں کہ نریندر مودی کو اس معاملے میں خاموش نہیں رہنا چاہیئے، بلکہ ایک واضح جواب سامنے رکھنا چاہیئے۔ ٹرمپ کے تازہ بیان کے بعد پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے بھی اپنا تلخ ردعمل ظاہر کیا ہے۔
میڈیا اہلکاروں نے جب ان سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ مودی کیا بیان دیں گے، یہ کہ ٹرمپ نے جنگ بندی کروائی، وہ ایسا بول نہیں سکتے ہیں لیکن یہ سچائی ہے کہ ٹرمپ نے جنگ بندی کروائی ہے، یہ بات پوری دنیا جانتی ہے۔ راہل گاندھی مزید کہتے ہیں کہ ملک میں بہت سارے مسائل ہیں جن پر ہم بحث کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈیفنس، ڈیفنس انڈسٹری، آپریشن سندور پر بحث کرنا چاہتے ہیں جو خود کو حب الوطن کہتے ہیں، وہ بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اس حوالے سے ایک بیان نہیں دے پا رہے ہیں۔