جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی ہنڈائی نے ایک دلچسپ پارکنگ روبوٹ تیار کیا ہے جو آپ کی کار کو کسی بھی انسانی ویلے سروس سے بہتر پارک کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مصنوعی ذہانت ڈرون اور روبوٹس کو کیسے زیادہ مہلک بنا دے گی؟

کار کمپنیوں نے انسانی ڈرائیوروں کو متوازی پارکنگ یا تنگ جگہوں پر بیک اپ کرنے کے دباؤ سے نجات دلانے کے لیے جدید خودکار پارکنگ کے حل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ کچھ سسٹم دوسروں سے بہتر نکلے ہیں لیکن جب تک کہ آپ اس طرح کے جدید نظام کے لیے تھوڑی سی اضافی رقم ادا کرنے کو تیار نہیں ہوتے آپ اپنی ہی پارکنگ کی مہارتوں کے ساتھ پھنسے رہیں گے۔

لیکن کیا ہو اگر آپ کی پرانی یا سستی کار کو انجن کو چلائے بغیر خود بخود پارک کرنے کا کوئی طریقہ نکل آئے؟ جنوبی کوریا کی کمپنی ہنڈائی نے ایک ذہین پارکنگ روبوٹ تیار کیا ہے جو کسی بھی قسم کی کار کے نیچے پہنچ کر اس کے پہیوں کو اٹھا سکتا ہے اور پھر اسے کسی مخصوص پارکنگ جگہ پر اطمینان سے پارک کر سکتا ہے۔

مکمل طور پر خودمختار گاڑیاں آنے میں شاید اب بھی خاصا وقت لگ جائے اور ویلے پارکنگ کرنے والے خود کو روبوٹ انقلاب سے محفوظ سمجھتے ہوں لیکن یہ صرف اس لیے ہے کہ ان میں سے اکثر نے ہنڈائی کے WIA پارکنگ روبوٹ نیٹ ورک کو کام کرتے نہیں دیکھا۔

پچھلے سال اس کی رونمائی ہوئی تھی۔ یہ WIA  فلیٹ میٹل سلیبس پر مشتمل ہے جو کہ 110 ملی میٹر سے زیادہ اونچا نہیں ہے جو دراصل پتلا سا روبوٹ ہے اور 2.

2 ٹن تک گاڑیوں کے نیچے سلائڈ ہوتے ہوئے چاروں پہیوں کو اٹھانے کے لیے 2 دھاتی ہاتھوں کو استعمال کرتا ہے اور پھر گاڑی کو کسی بھی انسان سے بہتر پارک کر سکتا ہے۔

ہنڈائی کے فلیٹ پارکنگ روبوٹس کیمروں اور LiDAR سے لیس ہیں، اور گاڑیوں کو پارکنگ کی جگہوں پر منتقل کرنے کے لیے میٹل بیلے ڈانسر کی طرح مل کر کام کرتے ہوئے 1.2 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے: دنیا کی پہلی روبوٹ فائٹ: پہلوانوں کے تابڑ توڑ حملوں، ناک آؤٹس نے سب کو حیران کردیا

جنوبی کوریا کے ڈویلپر نے کہا کہ کیو آر کوڈز روبوٹس کے کام کو بہت آسان بنا دیتے ہیں جن سے ہر کار کو اس کی مخصوص پارکنگ کی جگہ پر فٹ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

WIA  پارکنگ روبوٹ سسٹم کی نقاب کشائی کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں ہنڈائی نے پہلے ہی اس سسٹم کو سیئول میں اپنے آفس کی عمارت کے ساتھ ساتھ سنگاپور انوویشن سینٹر میں استعمال کرنا شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے ویڈیوز بھی جاری کی ہیں کہ یہ کتنا اچھا کام کرتا ہے۔

کمپنی کا اسمارٹ پارکنگ کنٹرول سسٹم بیک وقت 50 روبوٹ چلا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہیومنائیڈ روبوٹس کس طرح انقلاب لارہے ہیں؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ چینی کمپنی شینزین شانی ٹیکنالوجیز کی جانب سے اسی طرح کا ایک روبوٹ نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا جس کا استعمال غیر قانونی طور پر کھڑی گاڑیوں کو فوری طور پر اٹھانے اور سڑکوں اور پارکنگ کی جگہوں کو ٹو کرنے والے ٹرکوں سے زیادہ مؤثر طریقے سے خالی کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پارکنگ کی جھنجھٹ خودکار پارکنگ روبوٹ ہنڈائی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خودکار پارکنگ روبوٹ ہنڈائی پارکنگ روبوٹ ہنڈائی نے پارکنگ کی پارک کر سکتا ہے کے لیے ہے اور

پڑھیں:

مصطفی کمال کی یونیورسل ہیلتھ کئیر پر بیجنگ میں منعقدہ گول میز مباحثہ میں شرکت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے یونیورسل ہیلتھ کئیر پر بیجنگ میں منعقدہ گول میز مباحثہ میں شرکت کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس گول میز مباحثے میں دنیا بھر کے وزرائے صحت نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحت کی سہولیات اور پائیدار اصلاحات پر گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نیصحت کے مسائل کے بنیادی اسباب پر توجہ دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ صحت کے مسائل پر قابو پا کر مستقبل محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ تجربات کے تبادلے سے صحت کے نظام میں حقیقی تبدیلی ممکن ہے،پاکستان صحت کی سہولیات تک مساوی رسائی کے عالمی وژن کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی خطرات، پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون، اشد ضروری ہے، فیلڈ مارشل
  • عالمی خطرات، پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل
  • مصطفی کمال کی یونیورسل ہیلتھ کئیر پر بیجنگ میں منعقدہ گول میز مباحثہ میں شرکت
  • (سندھ بلڈنگ ) ڈی جی شاہ میر بھٹو کی کھوڑ و سسٹم پر مہربانیاں
  • زمان پارک کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری
  • کراچی کے تمام 25 ٹاؤنز میں پارکنگ فیس ختم، نوٹیفکیشن جاری
  • زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری
  • زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ اور ایم ٹیگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
  • گھر سے چھپکلیاں بھگانے کے آٹھ آسان اور مؤثر گھریلو طریقے