آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس تا ٹاور تک پارکنگ ممنوع قرار
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جہاں کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس تا ٹاور تک پارکنگ ممنوع قرار دے دی گئی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس تا ٹاور تک پارکنگ ممنوع قرار دے دی گئی، محمد بن قاسم روڈ تا ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ ایس ایم لا کالج تک ہر قسم کی گاڑی کھڑی کرنا ممنوع ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کو آگاہی کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ فُٹ پاتھ یا سڑک پر پارکنگ پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، گاڑیاں ریلوے گراؤنڈ میں پارک کی جاسکتی ہیں، بغیر رجسٹریشن یا غیر معیاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر کراچی ٹریفک پولیس مکمل ایکشن میں ہے، صرف سرکاری سائز کی نمبر پلیٹس قابلِ قبول ہوں گی۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے، فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں ضبط کی جائیں اور غیرقانونی پارکنگ پر فوری قانونی کارروائی ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ میں نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع
توسیع دیئے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلئے دو ماہ کی توسیع دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔ حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔ حکومت کی جانب سے توسیع دیئے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے، تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔