ویب ڈیسک:پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کر کے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے ،بھارت نے دہشتگردوں کو پیسے دے کر اپنے ہاں دہشتگردی کروائی ہے۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کر کے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے،  پاکستان پر بھارت نے الزام لگائے تو دنیا بھارت کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔

 یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری

 انہوں نے کہا کہ بھارت کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، بھارت قانونی طور پر سندھ طاس معاہدے کو ختم نہیں کر سکتا، پاکستان کا مؤقف واضح ہے پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھمکی دینا بھی یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے، پوری دنیا کو معلوم ہے کہ بھارت نے سکھ کارکنوں کو قتل کیا ہے۔

محکمہ بلدیات نے480ارب کی ترقیاتی سکیموں کا بجٹ تیار کرلیا

 چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے، بھارت بھی جانتا ہے کہ پاکستان کا پہلگام حملے سے کوئی تعلق نہیں، بھارتی وزیر خارجہ صرف جنگ کی باتیں کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو پاکستان کا

پڑھیں:

چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیو کا اعلان کردیا

کراچی:

چیئرمین پی سی بی و ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ باوقار ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں ہم شاندار کرکٹ مقابلوں کے منتظر ہیں، ٹورنامنٹ کا تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 بھارت کی میزبانی میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، یو اے ای، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں شریک ہونگی۔

I am delighted to confirm the dates for the ACC Men's Asia Cup 2025 in UAE ???????? . The prestigious tournament will take place from September 9th to 28th. We look forward to a spectacular display of cricket! Detailed Schedule will be out soon. #Cricketwins

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 26, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے تو پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہوگی، شیخ وقاص اکرم
  • پیپلز پارٹی کا این اے 129 کی خالی ہونیوالی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنیکا اعلان
  • پاکستان کے امن ،سلامتی اوراستحکام کوچھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے،چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی
  •  پاکستان کو متحد رکھنے میں زرداری، پیپلز پارٹی کا کردار اہم: سالگرہ پر سیمینار
  • صدر مملکت آصف زرداری کی سالگرہ پر ملک بھر میں تقریبات، خدمات کو خراج تحسین
  • ملک میں وہ آئیڈیل جمہوریت نہیں ہے جس کی آج ہمیں ضرورت ہے، سعید غنی
  • چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیو کا اعلان کردیا
  • فتنہ الخوارج کے ڈرون حملے: بھارتی فنڈنگ اور افغان سرپرستی کا مکروہ گٹھ جوڑ بے نقاب
  • ’’ہیپی برتھ ڈے صدر زرداری‘‘،70 ویں سالگرہ پر بلاول،بختاور،آصفہ، فریال اور جیالوں کی مبارکباد
  • پی ٹی آئی راہنماؤں کو بے بنیاد سزائیں دی گئیں، عمر ایوب