اب ہم وفاق کو بھی قرضہ دے سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ کے پی
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت نے افغانستان کیساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے جرگہ ممبران کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا دعویٰ ہے کہ صوبے کے ریونیو سے وفاق کو بھی قرضہ دے سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت نے افغانستان کیساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے جرگہ ممبران کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے، اب تو ہم وفاق کوبھی قرضہ دے سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو بھی
پڑھیں:
عمران نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا کہا: علی امین گنڈا پور
پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا خود کہا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں صوبے کے حالات اور مستقبل پر بات کریں گے۔ صوبے کی ترقی سب کا مسئلہ ہے اور سب کی ذمہ داری بھی ہے۔ ہر چیز میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔