9 ہزار میگا واٹ کے بجلی گھروں سے معاہدے ختم کردیے ہیں، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سستی بجلی کے حصول کیلئے منصوبہ بندی کر لی ہے، 9 ہزار میگا واٹ کے بجلی گھروں سے معاہدے ختم کر دیے ہیں۔
قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریاستی ملکیتی ادارے قومی خزانے پر 800 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالتے ہیں، ہمیں قومی ایئرلائن اور روز ویلٹ جیسی ٹرانزیکشنز جلد مکل کرنی ہوں گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، رضوان کپتان، بابر اور شاہین کی بھی واپسی
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی جہاں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں، ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی 20 اسکواڈ (15 کھلاڑی):
سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، سفیان مقیم۔
ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ (16 کھلاڑی):
محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم۔