بجٹ میں گاڑیوں پر درآمدی اور سی کے ڈی کٹس میں ڈیوٹی کتنے فیصد کم ہوئی؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
حکومت نے مقامی آٹو موبائل سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے بجٹ 26-2025 میں اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ نئے اعلانات کے تحت، مقامی گاڑیوں کے انجن کی درآمد پر ڈیوٹی میں 5 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔
اس اقدام کا مقصد گاڑیوں کی مقامی تیاری کے عمل میں استعمال ہونے والے انجنوں کی لاگت کو کم کرنا ہے تاکہ پیداواری لاگت میں کمی لائی جا سکے۔
اس کے علاوہ، مقامی گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور سی کے ڈی کٹس پر ڈیوٹی کو بھی 20 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔ یعنی 5 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے 25-2024 کے بجٹ میں نئی گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی تجویز کی تھی۔ بجٹ میں گاڑیوں کے نئے رجسٹریشن چارجز کے حساب کتاب میں تبدیلی متعارف کرائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رجسٹریشن چارجز گاڑیوں کے انجن کے سائز پر مبنی تھے۔ تاہم بجٹ 25-2024 کے مطابق رجسٹریشن چارجز کا حساب انجن کپیسٹی کی بجائے گاڑی کے انوائس کی قیمت کی بنیاد پر رکھا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجٹ 2025-26.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی۔ یہ جدید ترین گن بوٹ مختلف بحری سکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں انعقاد ہوا۔ اس موقع پر وائس چیف آف دی نیول سٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ (PDW) اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی۔ یہ جدید ترین گن بوٹ مختلف بحری سکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس بنانے پر غور کر رہی ہے۔ لانچنگ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، وزارتِ دفاعی پیداوار، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے نمائندگان نے شرکت کی۔