شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان نے بگ بیش ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کروا دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
پاکستانی کرکٹرز شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کےلیے رجسٹریشن کروادی ہے، مجموعی طور پر ڈرافٹ کےلیے 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا نام بھی ڈرافٹ کےلیے دستیاب کھلاڑیوں میں شامل ہے۔
بگ بیش لیگ 15 اور ویمن بگ بیش لیگ 11 کےلیے ڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگا، بی بی ایل 15 کی اعلان کردہ ابتدائی فہرست میں پاکستان کے شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان شامل ہیں۔
بی بی ایل 15 کےلیے ویسٹ انڈیز کے شیمر جوزف، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن، ٹِم ساؤتھی، انگلینڈ کے سیم کرن، ایلکس ہیلز اور سری لنکا کے کوشال پریرا بھی لسٹ کا حصہ ہیں۔
ڈبلیو بی بی ایل 11 کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کی ہیتھر نائٹ، لارین بیل، ڈینی وائٹ اور سوفی ایکلسٹون، بھارت کی جمیما روڈریگز اور شیکھا پانڈے، جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل، کلوئی ٹرائن اور ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈرا ڈوٹن بھی فِہرست کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء بھی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔
ڈرافٹ کےلیے مکمل فہرست اور کھلاڑیوں کی دستیابی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی، رجسٹریشن کروانے والوں میں متعدد پاکستانی کرکٹرز شامل ہیں۔
مینجر بی بی ایل الیسٹرڈوبسن کا کہنا تھا کہ ان عالمی ستاروں کی شرکت بگ بیش لیگ میں ایک نیا رنگ بھر دے گی۔ شاہین آفریدی، محمد رضوان، ہیتھر نائٹ اور سوفی ایکلسٹون جیسے نام یہ ثابت کرتے ہیں کہ بی بی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل دنیا بھر کے بڑے کھلاڑیوں کے لیے پُرکشش لیگز ہیں۔
Post Views: 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شاہین آفریدی محمد رضوان بگ بیش لیگ بی بی ایل
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔