پنجاب کے فوڈ پراسیسنگ کے شعبے کی وسیع صلاحیت پر روشنی ڈالی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (کامرس ڈیسک ) پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بدھ کے روز سیکرٹریٹ میں منعقدہ تھنک ٹینک سیشن کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دوطرفہ اقتصادی تعاون اور برآمدات میں اضافے کیلئے پنجاب کے فوڈ پراسیسنگ کے شعبے کی وسیع صلاحیت پر روشنی ڈالی۔پی سی جے سی سی آئی کے صدر نذیر حسین نے پنجاب کی بے مثال زرعی صلاحیت پر زور دیا جس نے قدر میں اضافے اور زرمبادلہ کی کمائی کو مضبوط بنانے کے لیے چینی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کی کل فصلوں کا 57 فیصد حصہ یعنی17 ملین ہیکٹر سے زیادہ پر کاشت کرتا ہے جو ملک کی 80 فیصد گندم ،95 فیصد لیموں،82 فیصد امرود اور 66 فیصد آم کی کاشت کرتا ہے،یہ صوبہ قومی جی ڈی پی میں تقریبا 19 فیصد کا حصہ ڈالتا ہے۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پنجاب کی فوڈ پراسیسنگ انڈسٹری ایک تبدیلی کی توسیع کے دہانے پر کھڑی ہے ،اس کے بڑے پیمانے پر خام زرعی پیداوار، اسٹریٹجک مقام، سی پی ای سی کے بنیادی ڈھانچے کی رفتار، چینی ٹیکنالوجی اور سرمائے تک رسائی، ٹارگٹڈ پالیسی سپورٹ اور بین الاقوامی سرٹیفیکیشن معیارات کے ساتھ یہ شعبہ روزگار کی تخلیق، دیہی خوشحالی اور برآمدی تنوع کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
74 فیصد پاکستانی ملکی حالات سے پریشان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس پاک بھارت کشیدگی سے پہلے والی پوزیشن پرآگیا ہے پاکستان رینکنگ میں ترکیہ سے بہتر لیکن دیگرعلاقائی ملکوں سے پیچھے ہے۔ ایپ سوس نے کنزیومرکانفیڈنس انڈیکس سروے جاری کردیا ہے، سروے کے مطابق 30 فیصدپاکستانیوں نے پاکستان کے آگے بڑھنے کی سمت درست قرار دی ہے، ہر 4 میں سے ایک پاکستانی شہری کو یقین ہے ملک درست ٹریک پرہے، 74 فیصد کے خیال میں پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں۔
سروے رپورٹ کے مطابق 64 فیصد شہریوں نے مہنگائی کو سب سے زیادہ پریشان کن مسئلہ قرار دیا، بیروزگاری سے تنگ افراد کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا،غربت سے تنگ افراد کی شرح چھ فیصد بڑھ کر 33 فیصد رہی ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے تنگ افراد کی شرح میں 6 فیصد کمی آئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اضافی ٹیکسزسے پریشان افرادکی شرح 8 فیصد کمی سے 7 فیصد رہی، 16 فیصد کے خیال میں معیشت مضبوط جبکہ 61 فیصد نے معیشت کوکمزور قراردیا صرف بارہ فیصد پاکستانی عام گھریلو یا ذاتی استعمال کی خریداری کو آسان سمجھتے ہیں جبکہ 88 فیصد شہریوں نے عام گھریلو اشیا کی خریداری کو مشکل قرار دیا ،ہر 10 میں سے دو پاکستانی ملازمت یا کاروبار محفوظ رہنے کے بارے میں پرامید ہیں، جاب سیکورٹی کااحساس 30 فیصد سے کم ہو کر 19 فیصد پر آگیا۔