بانی پی ٹی آئی نے بجٹ پر کہا دو طبقے پھر پس جائیں گے: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
علیمہ خان—فائل فوٹو
بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ نے بجٹ پر کہا ہے کہ دو طبقے پھر پس جائیں گے۔
راولپنڈی میں علیمہ خان نے اپنی دونوں بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کہی ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائے گا۔
علیمہ خان کا مزید کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کے پی کا بجٹ ٹیکس فری ہو گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو کہا ہے کہ معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی اجازت ملنی چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے ہے کہ بانی علیمہ خان کہا ہے کہ
پڑھیں:
مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا: علیمہ خان
—فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا، جن 2 خواتین نے مجھ پر انڈا پھینکا ان کو پولیس نے بچایا۔
جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے کہا کہ دونوں خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے بعد میں دونوں کو چھوڑ دیا گیا۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ دو سال سے ہم جیل آتے ہیں کبھی کوئی بدتمیزی کا واقعہ پیش نہیں آیا، دو چار لوگوں کو باقاعدہ طور پر اب ماحول خراب کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان پر نامعلوم افراد نے انڈوں سے حملہ کیا، نامعلوم افراد میں تین خواتین سمیت 7سے 8 لوگ شامل تھے، نامعلوم افراد آج صبح سے ہی اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 پر موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیس نے بتایا 4 بندے بدتمیزی کرنے کے لیے آپ کے پیچھے ہیں، کسی کی بھی ماں بیٹی پر اس طرح حملہ ہوگا کوئی برداشت نہیں کرے گا، ہمارا معاشرہ اور دین خواتین سے اس طرح کی بدتمیزی کی اجازت نہیں دیتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کل بھی ہمارے ساتھ جیل کے باہر اسی خاتون نے بدتمیزی کی کوشش کی جس نے انڈا پھینکا، جیل کے باہر کل ہمارے اوپر کسی نے پتھر بھی مارے، پہلے انڈا پھینکا، پھر بدتمیزی کی، کل پتھر مارے اب چھرا بھی مار سکتے ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا کام بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچانا ہے وہ ہم پہنچائیں گے، ہم پر حملہ ہوا ہماری ایف آئی آر پولیس درج نہیں کر رہی۔ ہمارے وکلاء جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اے ٹی سی منتقل کرنے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کریں گے۔ قانون اور انصاف تو یہاں ہے نہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔