190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر کل سماعت
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
پی ٹی آئی پیٹرن انچیف اور ہن کی اہلیہ نے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے، اس کیس میں احتساب عدالت نے 17 جنوری 2024ء کو فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی پیٹرن انچیف کو 14 سال اور ان کی اہلیہ کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کل ہو گی۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل (بدھ) کی کاز لسٹ جاری کر دی، کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل 2 رکنی بنچ کرے گا۔ اس سے قبل 5 جون کو سماعت نیب کی استدعا پر بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی، عدالت نے نیب کو کل تک سپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دی تھی۔
واضح رہے کہ 15 مئی کو ہونے والی سماعت میں نیب کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی پیٹرن انچیف عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے، اس کیس میں احتساب عدالت نے 17 جنوری 2024 کو فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیٹرن انچیف کی سزا
پڑھیں:
’انصاف کے دروازے بند اور میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ہے’ عمران خان کا چیف جسٹس پاکستان کو خط
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو ایک اور خط لکھ دیا۔
عمران خان کی جانب سے لکھا گیا خط علیمہ خان نے سپریم کورٹ کے آر آینڈ آئی برانچ میں جمع کرایا جس میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں۔
عمران خان نے خط میں کہا ہے کہ 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہوں، کمرہ 9×11 کا پنجرہ بنادیا گیا ہے، 300سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں۔
خط میں مزید لکھا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی کی صحت بگڑرہی ہےلیکن ڈاکٹر کو معائنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس سے عمران خان اوربشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس لگانےکی استدعا کی ہے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے نے سزا معطلی کا کیس 25 ستمبر کو مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Post Views: 6