مٹیاری: ملاح اور چوہان برادری کے درمیان تنازع،فائرنگ سے نوجوان زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹیاری (نمائندہ جسارت)مٹیاری کے قریب خیبرانی تھانے کی حدود میں ملاح اور چوھان برادری کے درمیان معمولی تنازعہ پر جھگڑا۔ فائرنگ کے نتیجے میں چوھان برادری کا نوجوان جمن ولد مولا بخش زخمی ہو گیا۔ ورثا نے علاج کروانے سے انکار کرتے ہوئے زخمی نوجوان کو قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دے دیا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔ قومی شاہراہ کی دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار روز سے تنازعہ جاری ہے لیکن پولیس تعاون نہیں کر رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ملاح برادری کے افراد پر مقدمہ درج کر کے گرفتاری عمل میں نہیں لائی جائے گی، قومی شاہراہ بند رہے گی۔ بعد ازاں ڈی۔ایس۔پی جاوید ٹالپر کی یقین دہانی پر مظاہرین نے دہرنا ختم کردیا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیصل آباد، پولیس وین کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-13
فیصل آباد (صباح نیوز)لاہورسے ملتان جانے والی پولیس وین حادثہ کا شکار ہو گئی ایک ملازم جاں بحق اور8زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے- ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد کے علاقہ سمندری روڈ موٹر وے کے قریب پیش آ یا۔ پولیس وین لاہوسے ملتان جارہی تھی کہ سامنے سے آ نے والے ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 48 سالہ پولیس اہلکار ظفراقبال موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر زخمیوں میں قدیر احمد۔نعمان محموداور محمدمقتداوغیرہ شامل ہیں جو ملتان کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔