کراچی میں موسم جزوی ابرآلود، کچھ علاقوں میں بوندا باندی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
شہر قائد کا موسم جزوی ابرآلود ہے جب کہ سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب کلفٹن اورملحقہ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوسرے روز بھی شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں، سمندری ہواؤں کی کی زیادہ سے زیادہ رفتار35 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔
گرمی کی شدید لہر کے نتیجے میں دیہی سندھ کے اضلاع میں موسم بدستور گرم رہنے کی توقع ہے
وسطی/ بالائی سندھ میں گرمی کی لہر کل تک برقرار رہ سکتی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث آنے والے سیلاب سے 30 افراد ہلاک
منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک اور 7لاپتہ ہو گئے ہیں۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) نے بتایا کہ فلپائن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک اور 7لاپتہ ہیں جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
این ڈی آر آر ایم سی کے مطابق، ملک بھر میں 14 لاکھ 60 ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں۔آفس آف سول ڈیفنس نے اطلاع دی کہ 88 شہروں اور قصبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے تاکہ ہنگامی ردعمل کو تیز اور ضروری وسائل تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔
اگرچہ طوفان ویفا، فرانسسکو اور کو-مے فلپائن سے گزر چکے ہیں لیکن ریاستی موسمیاتی ادارے نے ہفتے کو خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں لوزون جزیرے کے مختلف حصوں میں مزید بارش متوقع ہے۔
Post Views: 2