ثنا میر کا آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونا ہر پاکستانی بیٹی کی جیت ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ثنا میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
مریم نواز نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ ثنا میر کا یہ اعزاز صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ یہ پاکستان کی ہر بیٹی کی جیت ہے۔
انہوں نے ثنا میر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، استقامت اور لگن پاکستان کی بیٹیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی نے ثناء میر کو ہال آف فیم میں شامل کرلیا
واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے 7نئے کرکٹرز کو ہال آف فیم میں شامل کیا گیا، جن میں پاکستان کی ثنا میر بھی شامل ہیں اور وہ اس اعزاز کو حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔
ہال آف فیم میں شمولیت کے موقع پر ثنا میر نے کہا کہ وہ ان کرکٹرز کے ساتھ کھڑی ہیں جنہیں بچپن میں آئیڈل مانا تھا اور یہ لمحہ ان کے لیے ناقابلِ یقین ہے۔
انہوں نے اس اعزاز پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی کھیل کے لیے کچھ کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر چیئرمین پی سی بی کی ثنا میر کو مبارکباد
ثنا میر نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وائٹ بال فارمیٹ (ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے) میں مجموعی طور پر 240 وکٹیں حاصل کیں اور 2432 رنز اسکور کیے ہیں، جو انہیں پاکستان ویمنز کرکٹ کا بے مثال اثاثہ بناتے ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی ثنا میر کو عالمی اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ کا فخر ہیں اور ان کا یہ کارنامہ ویمنز کرکٹ کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ ثنا میر کے ساتھ اس مرتبہ جن کرکٹرز کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے، ان میں بھارت کے ایم ایس دھونی، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور گریم اسمتھ، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری اور انگلینڈ کی سارہ ٹیلر شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی سی سی ہال آف فیم میں ہال آف فیم میں پاکستان کی میر کو کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-5
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ۔ متا ثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لیے امدادی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں ۔ آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی ۔ وزیر آباد کے لوگوں کے لیے الیکٹرک بسوں کا تحفہ لائی ہوں ،انہوں نے مکمل گھر بہہ جانے والے سیلاب متاثرین کے لیے دس لاکھ اور جزوی گھروں کو نقصان پہنچنے والے متاثرین کے لئے پانچ پانچ لاکھ فی خاندان دینے کا بھی اعلان کیا ۔ وزیر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر آباد میں ا ی بسیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر آباد کے لوگوں کو پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت مل رہی ہے ۔ وزیر آباد کے تمام ر استوں پر ستھرا پنجاب ٹیم کام کر رہی ہے ۔ بتاو وزیر آباد میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کم ہوئیں یا نہیں ۔ انہوں نے کہا گوجرانوالہ میں لاہور سے بہتر میٹرو سروس بننے جا رہی ہے ۔ خواتین ، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے اس بس میں سفر فری ہو گا ۔ بس میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہو لت بھی ہو گی ۔ لوگ اب وزیر آباد سے گوجرانوالہ صرف بیس روپے میں سفر کر یں گے ۔ صوبے میں سیلابی مشکل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے ۔ ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں سیلاب زدگان کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں ۔ سیلاب سے پنجاب میں ایک سو اموات ہوئی ہیں ۔ جن پر بہت دکھ ہے ۔ انہوں نے کہا جب تک ایک ایک سیلاب متاثرہ شخص کو ریلیف نہ دیدوں چین سے نہیں بیٹھوں گی ۔