Daily Mumtaz:
2025-07-27@22:59:05 GMT

پاکستان، ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز ٹی20 میں بدلنے کی تجویز

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

پاکستان، ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز ٹی20 میں بدلنے کی تجویز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز کو ٹی20 میچز میں تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں تبدیلی پر دونوں ٹیموں کے درمیان مشاورتی عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز میں سیریز میں تبدیلی کا امکان پیدا ہو گیا، پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول 3 ون ڈے میچز ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

سیریز میں تبدیلی کے حوالے سے دونوں بورڈز میں ابتدائی مشاورتی عمل جاری ہے، ٹی20 ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈ کپ کی وجہ سے ون ڈے میچز تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زیادہ ٹی20 میچز کھیلنے کا مقصد اہم ایونٹس کے لئے تیاری اور کمبینیشن بنانا ہے، پاکستان نے جولائی کے آخر میں وائٹ بال سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے۔

سیریز میں 3 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچز شامل ہیں، ٹی20 میچز 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو فلوریڈا میں شیڈولڈ ہیں جبکہ 3 ون ڈے میچز 8 , 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈولڈ ہیں۔

اس سے پہلے پاکستان بنگلہ دیش بورڈز نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز 5 ٹی20 میچز میں تبدیلی کی تھی، تاہم دونوں بورڈز نے اُس وقت کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 5 ٹی20 میچز کی سیریز کو 3 میچز میں تبدیل کر دیا تھا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز میں تبدیلی ون ڈے میچز کے درمیان میں تبدیل ٹی20 میچز

پڑھیں:

پاکستان چیمپئنز کی کامیابی کا سلسلہ جاری، ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے ہرا دیا

LEEDS, UK:

پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دے کر اپنی تیسری کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 200 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے کامران اکمل کی شاندار بیٹنگ کا ایک اور مظاہرہ ہوا، جنہوں نے 62 گیندوں پر 113 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ کپتان محمد حفیظ نے 23 اور شرجیل خان نے 21 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز کے لیے والٹن نے 42، براؤوا اور پرکنز نے 30-30 رنز کی اننگز کھیلیں۔

پاکستان کے بولرز نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی، خاص طور پر رومان رئیس جنہوں نے صرف 3 اوورز میں 4 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ عامر یامین اور سہیل تنویر نے بھی 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ میں فاتحانہ آغاز
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے شکست دے دی
  • پاکستان چیمپئنز کی کامیابی کا سلسلہ جاری، ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے ہرا دیا
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ون ڈے میچز برقرار رکھنے کی درخواست قبول کر لی
  • ویسٹ انڈیز کیخلاف کرکٹ سیریز، پاکستان کے ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان
  • بنگلا دیش سے ٹی20 سیریز میں شکست؛ ہیڈ کوچ کے پاکستان ٹیم کو اہم مشورے
  • دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، رضوان کپتان، بابر اور شاہین کی بھی واپسی
  • ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان
  • ویسٹ انڈیز سیریز: قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان