بیرون ملک پاکستانیوں نے مئی میں 3.7 ارب ڈالر وطن بھیجے، ریکارڈ ترسیلات
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی 2025 میں ریکارڈ 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجیں، جو ملکی تاریخ میں کسی ایک ماہ کی سب سے زیادہ ترسیلات ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل کے مقابلے میں مئی کی ترسیلات میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مئی میں صرف سعودی عرب سے 91.
رواں مالی سال کے 11 ماہ (جولائی تا مئی) میں مجموعی ترسیلات 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 28.8 فیصد زیادہ ہیں۔
اس عرصے میں سعودی عرب سے 8.52 ارب ڈالر، یو اے ای سے 7.11 ارب ڈالر، برطانیہ سے 5.36 ارب ڈالر، امریکا سے 3.43 ارب ڈالر اور یورپی یونین ممالک سے 4.1 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ارب ڈالر
پڑھیں:
نیویارک میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: امریکی شہر نیویارک میںطوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ جس کی وجہ سے ہلاکتوں اور نظامِ زندگی مفلوج ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر نیویارک طوفانی بارشوں کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہونے کے ساتھ ساتھ 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ طوفانی بارش نے جہاں شہر بھر کے درخت اکھاڑ کر پھینک دیے وہیںپر سڑکیں زیرآب آگئیں اور سیکڑوں گاڑیاں بھی سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔ نیشنل ویدر سروس کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں رات گئے تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیاہے۔
حکام کے مطابق سینٹرل پارک میں 1.80 انچ اور لاگارڈیا ائرپورٹ پر1.97 انچ موسلا دھاربارش کے ساتھ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ یہ بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر بھی 1917 ءمیں 1.64 انچ اور 1955 ءمیں 1.18 انچ بارشیں ریکارڈ کی گئیں تھی۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ہلاکتوں میںاضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔