لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں آپ اچھا سسٹم لے آئے ہیں تو چلیں شاباش اب کراچی کا کوڑا تو اٹھالیں، متکبر اور غرور سے بھرے وہ لوگ ہیں جو دو ٹرم اور تین ٹرم سے اقتدار انجوائے کر رہے ہیں اور کارکردگی زیرو ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی منتخب ہوئیں اور انہوں نے عاجزی اور خدمت کو اپنا اوڑنا بچھونا بنایا، ان کی عاجزی اور انکساری ہی ان کی مقبولیت کی وجہ ہے۔

 الکحل سے کینسر کا خطرہ کتنا بڑھ جاتا ہے؟ نئی تحقیق میں ماہرین نے خبردار کردیا

عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کو مخاطب کرکے کہا کہ مریم نواز کی طرز حکومت کے سندھ کے لوگ بھی دیوانے ہیں، یہی آپ کا اصل مسئلہ ہے، متکبر اور غرور سے بھرے وہ لوگ ہیں جو دو ٹرم اور تین ٹرم سے اقتدار انجوائے کر رہے ہیں اور کارکردگی زیرو ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں جلنے کڑھنے اور بیان بازی کا کوئی فائدہ نہیں، آپ کے بقول سندھ میں آپ اچھا سسٹم لے آئے ہیں تو چلیں شاباش اب کراچی کا کوڑا تو اٹھالیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث موجود ہیں، سندھ میں بیٹھے متکبر لوگوں کو سندھیوں کے حال پر رحم کھانا چاہیے، پنجاب میں پہلے بھی مضبوط بلدیاتی نظام مسلم لیگ (ن) نے بنایا تھا اور ان شااللہ اب بھی بنائیں گے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس جماعت کے پنجاب کے صوبائی حلقوں سے 400 ووٹ اور یونین کونسل سے 50 ووٹ نکلتے ہیں جلد ہی ان کا امتحان آنے والا ہے۔

معروف بالی ووڈ اداکار نے نریندر مودی کو بے شرم، بے رحم اور سنگل دل شخص قرار دے دیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ ماہ یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ 14 اگست اور معرکۂ حق کی مناسبت سے تقریبات سندھ حکومت کے وژن کا عکاس ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یومِ آزادی حب الوطنی، قربانی، یکجہتی اور سچائی کے پیغام کے طور پر منائی جائے گی۔

 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 

متعلقہ مضامین

  • یلو لائن بی آر ٹی کراچی کا ایک اسٹریٹیجک اور وژنری منصوبہ ہے، شرجیل میمن
  • یلو لائن، بی آر ٹی کراچی کا ایک اسٹریٹیجک اور وژنری منصوبہ ہے، شرجیل میمن
  • گورنر پنجاب آئینی حدود میں رہیں، مشورے اپنی جماعت کو دیں: عظمیٰ بخاری
  • حکومت چلانے کیلئے آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں، گورنر پنجاب کے خط پر عظمی بخاری کا ردعمل
  • حکومت چلانے کیلیے آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں، گورنر پنجاب کے خط پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل
  • سندھ میں 21 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، شرجیل میمن
  • سندھ میں 21 لاکھ مفت گھر بنانے کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، شرجیل میمن
  • سندھ میں 21 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے: شرجیل میمن
  • سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا: شرجیل میمن
  • یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ