پشاور، بجٹ پیش ہوتے ہی چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
ہول سیلز میں چینی 175 روپے پرچون میں 180 روپے سے 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گرمی میں چینی کے استعمال میں اضافے کے بعد اس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی بجٹ پیش ہوتے ہی پشاور میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، چینی کی بوری آٹھ ہزار آٹھ سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ہول سیلز میں چینی 175 روپے پرچون میں 180 روپے سے 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گرمی میں چینی کے استعمال میں اضافے کے بعد اس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عید سے پہلے خریدے گئے پرانے اسٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے، چینی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 60 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں چینی کی قیمت میں چینی
پڑھیں:
کراچی میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر، نوٹی فکیشن جاری
کمشنر کراچی نے کمشنر کراچی نے چینی قیمت مقرر کر کے نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے چینی کی ہول سیل اور ریٹیل قیمت مقرر کر کے نئی سرکاری قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 170 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فی کلو ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ ہول سیلرز ریٹیلر ڈپارٹمینٹل اسٹورز سختی سے عمل کریں، خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 15 اپریل کے نوٹی فیکیشن کے مطابق چینی کی ہول سیل قیمت 160 روپے اورریٹیل قیمت 163 روپے مقرر کی گئی تھی۔
تین ماہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 3 ماہ میں چینی کی سرکاری قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔