چین اور برطانیہ اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہیں، چینی وزیرتجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کےوزیر تجارت وانگ وین تھاؤ نے لندن میں برطانوی وزیر برائے بزنس اینڈ ٹریڈ  رینالڈز سے ملاقات کی اور  فریقین نے چین برطانیہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر کھل کر اور عملی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عمل درآمد، چین برطانیہ مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیشن کا 14 واں اجلاس جلد از جلد منعقد کرنے اور مختلف اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

بدھ کے روز وانگ وین تھاؤ نے کہا کہ چین اور برطانیہ اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہیں اور انہیں  مشاورت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنےکے ساتھ پائیداری، ڈیجیٹل اور  گرین ڈیولپمنٹ اور مالیات جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔ چین اپنے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو مزید وسعت دے گا اور برطانوی کاروباری اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین اور برطانیہ کو عالمی تجارتی تنظیم کی مرکزیت پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام کی مضبوطی سے حمایت کرنی چاہئے۔

رینالڈز نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون  اور چین کی بڑی مارکیٹ کو اہمیت دیتا ہے،  دوطرفہ تجارت، خاص طور پر سروس ٹریڈ تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، اور برطانیہ میں سرمایہ کاری کے لئے چینی  کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ برطانیہ آزاد تجارت اور کھلی منڈیوں کو برقرار رکھنے، کثیر الجہتی فریم ورک کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرججز سن لیں، انصاف کے ساتھ شیطانی کی تو پوری قوم یاد رکھے گی،علیمہ خان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا بجٹ 2025 میں سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد ٹیکس عائد ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا چین میں عوامی فلاح و بہبود کو  مزید بہتر بنانے سے متعلق پالیسی کا تعارف سرمایہ کاروں کی بجٹ سے امیدیں، انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 22 ہزار 600 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا حکومت کی بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اقتصادی اور تجارتی چین اور برطانیہ

پڑھیں:

پاکستان چین کے تعاون سے پی اے آر سی میں جامع اصلاحات کرے گا: رانا تنویر

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں اسٹریٹیجک ریفارم اینڈ کوآپریشن پلان کے تحت جامع اصلاحات متعارف کرائے گا۔جمعہ کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت پی اے آر سی کو ایک جدید، مؤثر اور جدت پر مبنی ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے جو ملک کے غذائی تحفظ کے ایجنڈے کی قیادت کر سکے۔

وفاقی وزیر نے چینی وزارت زراعت و دیہی امور اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے پاکستان کے زرعی تحقیقاتی شعبے کے لیے ایک جامع اور مستقبل پر نظر رکھنے والا اصلاحاتی روڈمیپ تیار کرنے میں بھرپور معاونت فراہم کی۔رانا تنویر حسین نے ہدایت کی کہ اصلاحاتی منصوبے پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی نفاذی کمیٹی تشکیل دی جائے جو واضح اہداف اور جوابدہی کے نظام کے تحت کام کرے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں قیمت 210روپے تک جا پہنچی
  • برطانیہ: ٹرین میں چاقوزنی کی واردات، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • چینی صدر کا مصنوعی ذہانت کی نگرانی کا عالمی ادارہ قائم کرنے پر زور
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
  • میزان بینک اور ویزا کے درمیان شراکت داری میں توسیع کا معاہدہ
  • برطانیہ اور قطر کے درمیان نئے دفاعی معاہدے پر دستخط
  • پاکستان چین کے تعاون سے پی اے آر سی میں جامع اصلاحات کرے گا: رانا تنویر
  • قطر اور برطانیہ کے درمیان نئے دفاعی معاہدے پر دستخط
  • خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور‘ برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات