تاریخ تبدیل:پنجاب کا بجٹ 16 جون کو پیش کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی ہے، پہلے یہ بجٹ 13 جون کو پیش کیا جانا تھالیکن اب یہ 16 جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے، کچھ اہم معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید وقت درکار ہے، جس کے باعث تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ایک ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، جس میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی گنجائش نہیں، اسی لیے ریلیف پر مبنی بجٹ ترتیب دیا جا رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت کی ترجیح صحت، تعلیم، زراعت، اور روزگار کے شعبوں میں ترقیاتی اخراجات کو ترجیح دینا ہے تاکہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔
خیال رہےکہ دیگر صوبوں کے بجٹ بھی رواں ماہ پیش کردیے جائیں گے، سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ 14 جون 2025 کو پیش کیے جانے کا امکان ہے،خیبر پختونخوا حکومت نے اپنا بجٹ 21 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بلوچستان حکومت کے بجٹ کی تاریخ 19 جون مقرر کی گئی ہے۔
ملک کے چاروں صوبوں میں بجٹ سازی کا عمل جاری ہے اور تمام حکومتیں کوشش کر رہی ہیں کہ موجودہ مالی دباؤ کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیا جائے کو پیش جون کو
پڑھیں:
کوئٹہ، امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے احتجاج
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں بے جرم مقید عالم دین علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی میں پاکستانی حکومت کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کے لئے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عوام الناس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر واقع مرکزی جامعہ مسجد امام بارگاہ کلاں میں نماز جمعہ کے بعد علمائے کرام اور عوام الناس نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں گزشتہ تین ماہ سے بے جرم و خطا قید گزارنے والے عالم دین اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی میں اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستانی حکومت سفارتی سطح پر مسائل حل کرتے ہوئے جلد از جلد علامہ وجدانی کی رہائی کو یقینی بنائے۔ احتجاج میں علمائے کرام کے علاوہ بزرگوں، بچوں اور جوانوں پر مشتمل عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔