اسمتھ لارڈز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیرملکی بیٹر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ لارڈز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔
گزشتہ روز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں مشکلات میں گھری آسٹریلوی کیلئے اسٹیو اسمتھ نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے شامل تھے۔
اسٹیو اسمتھ میگا فائنل میں بیٹنگ کیلئے آئے تو آسٹریلوی ٹیم کے ابتدائی 3 بلےباز 46 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے تاہم انہوں نے اپنی اننگز جاری رکھیں اور ٹیم کا اسکور 146 تک پہنچادیا۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل، پہلا روز: جنوبی افریقا کے 4 کھلاڑی آؤٹ، 169 کا خسارہ باقی
بعدازاں بیو ویبسٹر 72 رنز بناکر ٹیم ٹوٹل 212 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ لارڈز میں کھیلی گئی 10 اننگز میں 59.
مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ فائنل، عثمان خواجہ کا بدترین ریکارڈ
اسمتھ انگلش سرزمین پر سب سے زیادہ 18 ففٹی پلس اسکور بنانے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز سر ویوین رچرڈز اور ایلن بورڈر 17،17 ففٹیز کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود تھے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹیو اسمتھ ا سٹریلوی
پڑھیں:
ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے آئوٹ ،دوسرے رائونڈ میں باہرہوگئے
ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.73 کی۔
پہلی باری میں ارشد کا ساتواں نمبر تھا اور دوسری باری میں ان کا تھرو فاول ہوگیا۔
دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 83.65 کی پھینکی جب کہ ان ہم وطن کے سچن یادیو پہلی باری میں 86.29 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوئے۔
آج کے فائنل مقابلوں میں اسٹارٹ لسٹ کے مطابق ارشد ندیم نے تیسرے نمبر پر اپنی تھرو کی جب کہ پہلی تھرو جیولن ویبر اور دوسری تھرو اینڈرسن پیٹرز نے پھینکی۔
یاد رہے کہ گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ براہ راست فائنل میں جگہ بنائی۔
Post Views: 5