بچے قوم کا مستقبل، اُنہیں جبری مشقت سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اُنہیں جبری مشقت سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،بچوں سے مشقت سنگین سماجی مسئلہ اور جرم ہے،چائلڈ لیبر بچوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی چائلڈ لیبر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ آئینِ پاکستان بچوں کے تحفظ اور اُن کے بہتر معیارِ زندگی کی ضمانت دیتا ہے، ہر بچہ تعلیم، تحفظ، کھیل اور صحت مند نشوونما کا حق رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو محفوظ اور مشقت سے پاک ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،پارلیمان بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور اس نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مشقت سے بچانے کے لیے مؤثر قانون سازی کی ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قومی اسمبلی میں "پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس" کا قیام عمل میں لیا گیا ہے جو ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے میڈیا ،سول سوسائٹی اور عوام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،ملک میں سکول سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے پارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس نے خصوصی رپورٹ مرتب کی ہے۔\932.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے حقوق کے تحفظ نے کہا کے لیے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نسل کُشی کی طرف جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق وہاں کے حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے جینوسائڈ واچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے پوچھا کہ وہ ان انتباہات کو کس حد تک سنجیدگی سے لیتی ہے اور ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔
جواب میں برطانوی حکومت کی جانب سے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ کولنز نے کہا کہ برطانیہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے اور بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔