دن دیکھا نہ رات، مسلسل 36 گھنٹے گالف کھیل کر بنایا منفرد اعزاز
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
نیو یارک کے لانگ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کلیچی ایزیہی نے 36 گھنٹے مسلسل گولف کھیل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے اتوار کی شام 6:30 بجے سے لے کر منگل کی صبح 5:30 بجے تک گولف کھیلا اور 18 ہولز کے 126 مکمل راؤنڈز مکمل کیے۔
کھیل کے دوران انہوں نے روشنی کے لیے فلیش لائٹس اور اندھیرے میں چمکنے والی گولف بالز استعمال کیں جبکہ ان کے کچھ دوست بھی معاونت کے لیے موجود تھے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے اصولوں کے تحت ہر گھنٹے میں 5 منٹ کا وقفہ دیا گیا اور ہر مکمل راؤنڈ کے بعد 20 منٹ آرام کی اجازت تھی۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی خاتون نے 7 ہزار سے زائد پُل اپس کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
کلیچی نے اس ریکارڈ کو صرف ذاتی کامیابی کے طور پر نہیں بلکہ گولف کے کھیل میں تنوع اور شمولیت کو فروغ دینے کے مشن کے طور پر انجام دیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ گولف میں وہ لوگ بھی شامل ہوں جو وسائل کی کمی یا معاشرتی دباؤ کی وجہ سے اس کھیل سے دور ہیں۔
اگرچہ یہ تجربہ جسمانی طور پر بہت تھکا دینے والا تھا، لیکن کلیچی نے ہمت نہیں ہاری۔
گنیز حکام کی جانب سے اگلے 12 سے 15 ہفتوں میں ویڈیوز اور گواہوں کے بیانات کی جانچ کے بعد اس ریکارڈ کی باضابطہ تصدیق کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عالمی ریکارڈ کلیچی ایزیہی گالف گنیز ورلڈ ریکارڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عالمی ریکارڈ گالف گنیز ورلڈ ریکارڈ
پڑھیں:
اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔
محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔
غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔