بلاول بھٹو کابھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس کیا اورکہا کہ آج بھارت میں طیارہ گرنےکا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، سانحے پر بھارتی عوام سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی بھارتی طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا اورکہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکی ریاست نیو جرسی میں طیارہ گرکر تباہ،14 افراد زخمی ، ہسپتال منتقل
نیوجرسی(اوصاف نیوز)امریکی ریاست نیو جرسی میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں طیارہ ٹیک آف کے بعد کراس کیز ہوائی اڈے کے قریب جنگل میں گرگیا
رپورٹ کے مطابق حادثے میں 14 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو ا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی پولیس اور برازیلین ایئر فورس کا ایروناٹیکل ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن اینڈ پریوینشن سینٹر حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔
پنجاب کے بلدیاتی قانون میں کیا بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں؟