لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی لندن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بیگ اٹھائے ٹرین سے نیچے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ پاکستان میں شاہانہ پروٹوکول لیتے ہیں اور لندن میں بیگ خود اٹھانا پڑ رہا ہے۔

پاکستان میں شاہانہ پروٹوکول اور لندن میں بیگ حود اٹھانا بلاؤل بھٹو زرداری pic.

twitter.com/q8CZWmNg3G

— Naveed???????? (@Navmohmand) June 12, 2025


صحافی اعزاز سید نے لکھا کہ ہمارے رہنما بیرون ممالک میں اپنا سامان بھی خود اٹھاتے ہیں اور بظاہر پروٹوکول بھی نہیں ہوتا، یہ بہت اچھی بات ہے۔ پاکستان کے اندر بھی اپنا سامان اٹھانے کی روایت اور پروٹوکول یا ہٹو بچو سے چھٹکارا ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی یعنی تحفظ ضروری ہے مگر اس کی نمائش و خود نمائی آپ کو چھوٹا کردیتی ہے۔ اعزاز سید کا مزید کہنا تھا کہ بلاول اس منظر میں اچھے نظر آ رہے ہیں۔

عمر چیمہ نے طنزاً لکھا کہ باہر تو اٹھانے کے لیے صرف سامان ہوتا ہے پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا۔
خرم اقبال نے لکھا کہ اپنا سامان خود اُٹھانا اچھی روش ہے لیکن اصل بات یہ کہ وزن کے ساتھ بلاول بھٹو کے بال بھی گِر رہے ہیں، ایسا کیوں ہے؟

ایک صارف نے لکھا ک بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ بغیر کسیروٹوکول کے بلجیئم پہنچ گئے نا گاڑیوں کی لمبی قطاریں اور ناہی سینکڑوں افراد ان کا استقبال کرنے کے لیے کھڑے ہیں۔
مزیدپڑھیں:’چہرے پر تھوک لگانے سے دانے ختم ہوگئے‘، فضا علی کے بیان پر صارفین کی تنقید

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان میں بلاول بھٹو نے لکھا لکھا کہ

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب

چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔

تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ تاریخی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، شاہانہ استقبال، احتجاجی مظاہرے
  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ
  • سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب
  • میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے، بھارت سے میچ پر پاکستانی شائقین کے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے