بابر اعظم اور رضوان ناقدین کو خاموش کرا دیں گے: سابق کرکٹرز پرامید
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے ایک بار پھر بابر اعظم اور محمد رضوان کی حمایت میں آواز بلند کر دی ہے، اور ٹی 20 فارمیٹ میں ان کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے۔
عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بابر اور رضوان کو دیکھنا لوگ چاہتے ہیں اور وہ دونوں کھلاڑی اپنی پرفارمنس سے ناقدین کو خاموش کر دیں گے۔
عماد نے کہا کہ وہ ٹیسٹ یا ون ڈے فارمیٹ کی بات نہیں کر رہے کیونکہ بابر اعظم کا ریکارڈ ان فارمیٹس میں خود بولتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ بابر اور رضوان دونوں ٹی 20 میں واپسی کریں گے اور سب کو غلط ثابت کریں گے۔
یاد رہے کہ بابر اعظم نے 2021، 2022 اور 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کی تھی، جبکہ آخری بار دسمبر 2023 میں ٹی 20 میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد وہ نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف سیریز میں ٹیم سے باہر رہے۔
ذرائع کے مطابق بابر، رضوان اور شاہین کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بھی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان کم ہی نظر آتا ہے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ بابر
پڑھیں:
بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستانی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 50 سے رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بابر اعظم نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سر انجام دیا۔بابر اعظم نے اس میچ میں 36 گیندوں پر 51 رنز اسکور کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 40 ویں نصف سنچری مکمل کی۔اس سے قبل انہوں نے 39 ویں نصف سنچری کے ساتھ ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد بابر اعظم مختصر فارمیٹ کی ٹیم سے باہر تھے۔ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد بابر اعظم کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔