معدنیات کی تلاش کے لیے ‘منرلز کمپلیکس’ قائم
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے معدنیات کی تلاش کے لیے ایک ‘منرلز کمپلیکس’ قائم کیا گیا ہے۔معدنیات کمپلیکس انفال گروپ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔SIFC اور پنجاب حکومت کے درمیان قریبی رابطہ کاری کے ذریعے ‘انفال گروپ’ کو 150 ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کے ساتھ ورک آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔اس منصوبے کے تحت پاکستان کو کیمیائی درآمدات میں سالانہ 2.
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ایس سی او ویژن 2025، گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم
اسپیشل کمیونکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے اپنے ویژن 2025 کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم کیے گئے جبکہ آئی ٹی کے شعبہ میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے مسلسل کوشاں ایس سی او- وژن 2025 کے تحت 700 سے زائد افراد کو روزگار جبکہ 1500 فری لانسرز کو بااختیار بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایس سی او کے وژن 2025 کے تحت پاکستان کا پہلا خواتین کے لیے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مظفرآباد میں قائم کیا گیا ہے اور خصوصی افراد کے لیے خودمختار رہائشی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
ڈی جی ایس سی او نے اس موقع پر کہا ایس سی او- وژن 2025 کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مشترکہ 100آئی ٹی پارکس قائم کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات سے تقریباً 20 ملین ڈالر کے غیر ملکی زر مبادلہ کا حصول ممکن ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ آئی ٹی پارکس دو سال کی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں۔ ایس سی او نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور خطہ میں آئی ٹی انقلاب لانے کے لیے پر عزم ہے۔