WE News:
2025-07-29@04:01:06 GMT

بابر اعظم کی بگ بیش لیگ سیزن 15 میں شرکت متوقع

اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT

بابر اعظم کی بگ بیش لیگ سیزن 15 میں شرکت متوقع

پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کے آنے والے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے سیزن میں پہلی مرتبہ شامل ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی پی سی بی کی عید ویڈیو سے غیر موجودگی پر مداحوں کا اظہارِ حیرت

بی بی ایل فرنچائز سڈنی سکسرز کی جانب سے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں سکسرز کی جرسی میں بابر اعظم کی جھلک دکھائی گئی جس سے لگتا ہے کہ وہ بی بی ایل کے سیزن 15 کے لیے فرنچائز میں شامل ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی سکسرز کی جانب سے بابر اعظم کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات جمعے کو جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیے: ’شادی کب کریں گے؟‘، بابر اعظم نے اس سوال کا کیا جواب دیا؟

بابر اعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو لیے 14 دسمبر تا 28 جنوری کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ایسیکس کاؤنٹی کے لیے 18 جولائی تک، شان مسعود کو لیسٹر شائر کےلیے یکم ستمبر تک جبکہ حسن علی کو واروکشائر کاؤنٹی کےلیے 30 ستمبر تک کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بابر اعظم بابر اعظم بگ بیش لیگ کھیلیں گے بگ بیش لیگ بی بی ایل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بگ بیش لیگ بی بی ایل بگ بیش لیگ بی بی ایل جاری کی کے لیے

پڑھیں:

فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی کیلئے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا۔ ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔ صرف ڈیجیٹائزیشن ہی نہیں، نئے نظام کو تقویت دینے کیلئے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنایا جائے،خام مال کی تیاری و درآمد، مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور صارف کی خریداری تک کے تمام ڈیٹا کو ایک ہی سسٹم سے منسلک کیا جائے۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر ایف بی آر میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری، عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔ نظام کو اس قدر مؤثر بنایا جائے کہ پوری ویلیو چین کی براہ راست ڈیجیٹل نگرانی کی جاسکے، نظام کے تحت جمع شدہ مرکزی ڈیٹا کو معاشی سٹریٹجک فیصلہ سازی کیلئے استعمال کیا جائے۔ علاوہ ازیں وزیرِاعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت سکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خون پسینے سے کمائی ترسیلات زر پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہیں جسے مجھ سمیت پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے وزارت خزانہ کو ترجیحی بنیادوں پر ورکرز رمیٹنس انسینٹنوو سکیم کیلئے فوری طور پر فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2025ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تاریخ کی بلند ترین 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیج کر 14 برس میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے ہدف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان ترسیلات زر سے نہ صرف بڑھتے ہوئے درآمدی بل کی ادائیگی بلکہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں بھی معاونت ملی۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے حافظ عبدالکریم کو حالیہ سینٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پر امید ہوں کہ آپ اپنی مذہبی و سیاسی فکر کی روشنی میں قانون سازی میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔سینیٹر حافظ عبدالکریم نے مسلم لیگ ن کی جانب سے سینٹ الیکشن میں ان پر اعتماد کیلئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور حافظ نعیم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی امداد کی ترسیل کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور غزہ میں دن بدن بڑھتے انسانیت سوز صیہونی مظالم کی بھی بھرپور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اشیائے خوردو نوش کی ترسیل بحال کرنے کی ہر سطح پر سفارتی کوششیں جاری رکھے گا اور صیہونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینیوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔ پاکستان فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے بھی غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل یقینی بنائی۔ حافظ نعیم نے حماس کے رہنما خالد مشعل کا پیغام وزیراعظم شہباز شریف کو پہنچایا۔ حافظ نعیم نے کہا کہ فلسطینی رہنماؤں نے مجھ سے رابطہ کیا۔ فلسطینی رہنماؤں نے وزیراعظم سے جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے اور اپیل کی ہے کہ غذائی امداد کی فراہمی کیلئے بھی وزیراعظم قائدانہ کردار ادا کریں۔ فلسطینی اور پورا عالم اسلام پاکستان اور اس کی قیادت سے بڑی امیدیں رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا ربییع سیزن میں کاشتکاروں کو ڈی اے پی فی بوری پر 3 ہزار روپے سبسڈی دینےکا فیصلہ
  • سعودی میڈیا فورم 2026 فروری میں ریاض میں منعقد ہوگا، 250 سے زائد اداروں کی شرکت متوقع
  • مون سون کا پانچواں اسپیل,گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ جاری
  • مون سون کا پانچواں اسپیل؛ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ جاری
  • چینی وزیر اعظم کی 2025 عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت
  • پشاور اجلاس میں عدم شرکت پر ملاکنڈ ڈویژن کے 7 ایم پی ایز کو وارننگ جاری
  • فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے: وزیراعظم
  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زر کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ
  • مصطفی کمال کی یونیورسل ہیلتھ کئیر پر بیجنگ میں منعقدہ گول میز مباحثہ میں شرکت
  • وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی یونیورسل ہیلتھ کئیر پر بیجنگ میں منعقدہ گول میز مباحثہ میں شرکت