اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس لائے گئے ملزمان میں سے ایک غائب
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد بخشی خانہ میں لایا گیا ایک ملزم کم ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔اڈیالہ سے ملزمان کو پیشی کیلیے جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا تھا، جوڈیشل کمپلیکس بخشی خانہ گنتی کے دوران ایک ملزم کم نکلا جس پر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔پولیس کو تاحال تصدیق نہ ہوسکی کہ ملزم جوڈیشل کمپلیکس اڈیالہ سے آتے ہوئے راستے میں فرار ہوا یا اڈیالہ جیل میں ہی رہ گیا، ملزم امان اللہ کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمپلیکس
پڑھیں:
منڈی بہاء الدین: ملزم اپنی ماں، باپ اور بیوی کو قتل کر کے فرار
—فائل فوٹومنڈی بہاءالدین کے علاقے سعداللّٰہ پور میں ملزم نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اپنی ماں، باپ اور بیوی کو قتل کر کے فرار ہو گیا، واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم بیرون ملک ملازمت کرتا ہے، چند روز قبل پاکستان واپس آیا تھا۔
لڑکی کو اس کے والد اور بھائی نے قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی تھی اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا تھا
ملزم کا اپنے اہل خانہ سے زمین کی فروخت اور رقم کے مطالبہ کے تنازع تھا۔
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا اور فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔