سندھ اور خیبر پختونخوا کا بجٹ آج پیش ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
سندھ اور خیبر پختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، دونوں صوبوں میں وفاق کی طرز پر تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کے بجٹ میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 504 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی کے میگا ترقیاتی منصوبوں کے لیے 21 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے 2 ہزار ارب روپے سے زائد سرپلس بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مشیرِ خزانہ کے پی مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ترقیاتی اخراجات میں 40 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں تعلیمی ایمرجنسی، صحت کارڈ اور بس سروس کے لیے زیادہ فنڈ مختص کیے جائیں گے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی صوبے کے حکمرانوں کو سنجیدگی سے کام لینا چاہیے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی بہتری کے لیے ہم مل بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔
خیبر پختونخوا کے گورنر کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر سے ہوگا، اسلام آباد سے نہیں، ہر صوبے اور علاقے کے فیصلے وہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں این ایف سی کے لیے تیار کرنی چاہیے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار