چکوال: موٹر وے پر تیز رفتار کار حادثے کا شکار، 4 افرادجاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: چکوال میں موٹر وے ایم 2دھراب پل کے قریب تیز رفتار کار خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے،کار میں سوار افراد راولپنڈی سے لاہور جا رہے تھے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دی گئیں، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔
لاہورہائیکورٹ کاہیٹ ویووز،کلائٹمٹ چینج اورپانی کےضیاع پراظہارتشویش
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔