پیٹ کمنز ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
لارڈز (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں صرف 28 رنز دے کر صرف 6 وکٹیں اپنے نام کیں اور یوں وہ اس فارمیٹ میں کینگروز کی جانب سے 300 وکٹیں حاصل کرنے والے آٹھویں باؤلر بن گئے۔
کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق لارڈز میں جاری ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوران براڈکاسٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹ کمنز نے کہا کہ ’یہ بہت اچھا ہے، میں فیملی کو بھی ساتھ لایا ہوں، جو کہ شاندار ہے، جنوبی افریقہ نے کافی عمدہ بیٹنگ کی تاہم اپنی ٹیم کو ایک مناسب لیڈ دلانے پر خوشی ہے‘۔
پیٹ کمنز کا کہنا تھا ’جتنا میں نے چاہا تھا یہ اس سے کہیں زیادہ ہے، ایک باؤلر کے لیے 300 وکٹوں کا ہندسہ کافی اہمیت رکھتا ہے، اس کا مطلب کہ آپ نے ان وکٹوں کے حصول کے لیے کئی انجریز اور تکلیفوں کا مقابلہ کیا ہے‘۔
اس سے قبل، آسٹریلیا کی جانب سے شین وارن 708، گلین میگرا 563، نیتھن لیون 553، مچل اسٹارک 384، ڈینس للی 355، مچل جونسن 313، بریٹ لی 310 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیٹ کمنز
پڑھیں:
خیبر پختونخوا بار کونسل کے انتخابات میں ملگری وکیلان 13 نشستوں پر کامیاب
پشاور:پشاور میں خیبر پختونخوا بار کونسل کے 28 نشستوں کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق اے این پی سے وابستہ ملگری وکیلان نے برتری حاصل کرتے ہوئے 13 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں۔
پشاور، مردان، صوابی، سوات اور کرک سے بھی ملگری وکیلان کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
پشاور کی سات نشستوں میں سے ملگری وکیلان نے چار، انصاف لائرز فورم نے دو جبکہ ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق ملگری وکیلان کے حضر حیات نے سب سے زیادہ 926 ووٹ حاصل کیے جبکہ فضل واحد نے 893 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
انصاف لائرز فورم کی صوفیہ نورین نے 880 ووٹ اور علی زمان نے 875 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ملگری وکیلان کے رفیق مہمند نے 861 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آزاد امیدوار محمد سعید 828 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ملگری وکیلان کے بابر خان یوسفزئی نے بھی 792 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔
دیگر اضلاع میں بھی ملگری وکیلان نے اپنی برتری برقرار رکھی۔ مردان، صوابی، سوات اور کرک سے ان کے امیدوار کامیاب ہوئے۔
پیپلز لائر فورم کے سعید حکیم نے بونیر جبکہ حشمت نے ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیابی حاصل کی۔ جمعیت لائر فورم کے فواد خان اور وقارالملک نے اپنی اپنی نشستوں پر میدان مار لیا۔ مسلم لائر فورم کے حمایت یافتہ محمد علی خان ایبٹ آباد سے کامیاب ہوئے، جب کہ چترال سے اسلامک لائر فورم کے اکرام حسین کامیاب قرار پائے۔ آزاد امیدواروں میں فدا گل آفریدی اور محمد سعید نمایاں رہے۔
صوبے بھر میں بار کونسل انتخابات کے نتائج کے مطابق اس بار ملگری وکیلان نے واضح برتری حاصل کی ہے جبکہ دیگر فورمز کو محدود کامیابیاں مل سکیں۔