جنرل باقری کی شہادت کے بعد جنرل احمد وحیدی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے نئے سپہ سالار مقرر
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
تہران(اوصاف نیوز) ایران نے مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا۔جنرل احمد وحیدی کو پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) کا سپہ سالار مقرر کر دیا گیا
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل حبیب اللہ سیاری کو عارضی طورپر ایرانی مسلح افواج کا نیا کمانڈر تعینات کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈرکےحکم پرجنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کا نیا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی آج صبح اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ایرانی و مصری وزرائے خارجہ کی غزہ، لبنان اور جوہری مسائل پر گفتگو
مصری وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ و لبنان کی صورتحال سمیت ایرانی جوہری پروگرام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے آج اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں علاقائی صورتحال بالخصوص فلسطین و لبنان کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق بدر عبدالعاطی اور سید عباس عراقچی نے اپنی گفتگو میں غزہ اور لبنان میں قابض صیہونی رژیم کی فوجی جارحیت کو روکنے کے لئے عالمی برادری اور علاقائی ممالک کی جانب سے سنجیدہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایرانی جوہری پروگرام اور اس متعلق مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔