ایران پر اسرائیلی حملے: پی آئی اے نے فلائٹ پلان تبدیل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس ) ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مثر طور پر استعمال ہو رہی ہے، اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں، موثر ایئر سپیس مینجمنٹ کے ذریعے اضافی فضائی نقل و حرکت سے بخوبی نمٹا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانےکیلئے سمری پر دستخط کرنے سے انکار گورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانےکیلئے سمری پر دستخط کرنے سے انکار اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے نئی عسکری قیادت میدان میں اتار دی ایران پر اسرائیلی حملے: پی آئی اے نے فلائٹ پلان تبدیل کردیا اقوامِ متحدہ، جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور پاکستان میں صرف 5 فیصد افراد نے ٹیکس دینا ہے وہ بھی نہیں دے رہے، چیئرمین ایف بی آر علیمہ، عظمیٰ کی درخواست منظور، بار بار ضمانتوں پر عدالت برہم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایران پر اسرائیلی فلائٹ پلان تبدیل اسرائیلی حملے کی فضائی حدود پی آئی اے

پڑھیں:

صیہونی فوج نے غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر قبضہ کرلیا

فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی شیئر لائیو اسٹریم ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کم از کم چھ اسرائیلی فوجی امدادی کشتی پر قبضہ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں کشتی میں سوار کارکن لائف جیکٹس پہنے اور بازو اٹھائے ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے بھوک سے بے حال فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والی اٹلی کی کشتی حنظلہ پر قبضہ کر لیا۔ اسرائیلی فوج نے کشتی میں سوار نہتے بین الاقوامی سماجی کارکنوں پر اسلحہ تان لیا۔ امدادی کشتی اسرائیل کی ناکہ بندی توڑ کر غزہ امداد لے جانا چاہتی تھی۔ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی شیئر لائیو اسٹریم ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کم از کم چھ اسرائیلی فوجی امدادی کشتی پر قبضہ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں کشتی میں سوار کارکن لائف جیکٹس پہنے اور بازو اٹھائے ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔

غزہ امداد لے جانے والی کشتی پر اسرائیلی قبضے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، 40 روز قبل بھی غزہ امداد لے جانے والی کشتی کو اسرائیلی فوج نے قبضے میں لے لیا تھا۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں مزید 71 فلسطینی شہید ہوگئے، ان میں امداد کے منتظر 42 افراد بھی شامل ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بھوک کی شدت سے اموات کی تعداد 85 بچوں سمیت 127 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ پٹی میں نئے اسرائیلی حملے، خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 30 ہلاکتیں
  • ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے سمیت حالیہ واقعات کے بارے میں خاموش نہیں رہ سکتے، پاکستان
  • غزہ میں یہودی فوج کی بے قابو درندگی بدستور برقرار،85 بھوکے مسلمان قتل
  • اسماعیل بقائی نے حنظلہ کشتی پر اسرائیلی حملے کو بحری قزاقی قرار دیدیا
  • عالمی دباو، اسرائیل کا غزہ کے 3علاقوں میں روز 10گھنٹے کیلئے حملے روکنے کا اعلان
  • اربعین کیلئے زمینی راستے سے ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد
  • اربعین کیلیے زمینی راستے سے ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد
  • حکومت کا اہم فیصلہ: اربعین کے زائرین پر زمینی سفر پر پابندی، فضائی سفر جاری رہے گا
  • صیہونی فوج نے غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر قبضہ کرلیا
  • غزہ کی آڑ میں مغربی کنارہ نگلنے کی اسرائیلی پیش قدمی