معاہدہ کرلیں ورنہ ملک میں کچھ نہیں بچے گا، ٹرمپ کا ایران کو انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ جوہری معاملات پر امریکا سے معاہدہ کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے سے متعلق خفیہ دستایزات افشا کرنے پر امریکی اہلکار کو سزا
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری مقامات پر رات کی تاریکی میں بمباری کی گئی اور حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں و سائنسدانوں کو شہید کر دیا گیا۔
ٹرمپ نے جمعے کو سوشل میڈیا پر لکھا کہ بہت بڑی ہلاکت اور تباہی ہو چکی ہے لیکن اب بھی وقت ہے ورنہ اگلے طے شدہ حملے اور بھی زیادہ بے رحمانہ ہوں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو (امریکا سے جوہری معاملات پر) معاہدہ کرنا ہوگا اس سے پہلے کہ کچھ باقی نہ رہے۔
مزید پڑھیے: اسرائیل کا تبریز پر ایک اور حملہ ، ایران میں ملک گیر ہائی الرٹ جاری، عالمی برادری کا اظہار تشویش
اسرائیل نے جمعرات کی شب ایران پر حملہ کرکے جوہری تنصیبات، حکومتی عہدیداروں، فوجی رہنماؤں اور اہم جوہری سائنسدانوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق ایران نے 100 سے زائد ڈرونز سے جوابی کارروائی کی۔
ان حملوں سے مشرق وسطیٰ کو ایک اور تباہ کن جنگ کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: جب تک خطرہ ختم نہ ہو جائے، ایران پر حملے جاری رہیں گے: اسرائیل
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو بند کرنے کے لیے ایک معاہدہ کرنے کا موقع دیا لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انہوں نے کتنی ہی کوشش کی، چاہے وہ کتنے ہی قریب پہنچ گئے، وہ اسے پورا نہیں کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ یہ ان تمام چیزوں سے کہیں زیادہ بدتر ہو گا جو وہ جانتے ہیں یا انہیں بتایا گیا ہے کہ امریکا دنیا میں کہیں بھی بہترین اور سب سے زیادہ مہلک فوجی سازوسامان بناتا ہے اور اسرائیل کے پاس اس میں سے بہت کچھ ہے اور مزید بھی بہت کچھ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیے: ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل محمد پاکپور کو پاسداران انقلاب کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
اسرائیل کے اقدام نے عالمی رہنماؤں کو چونکا دیا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کو کم کریں اور جوابی کارروائی نہ کریں۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے میں جاں بحق ایرانی سائنسدانوں میں کون کون شامل ہے؟
نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے اسٹاک ہوم میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کے اتحادیوں کے لیے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کام کرنا اہم ہے۔
صیہونی حکومت نے اپنا دردناک انجام خود طے کرلیا، سپریم لیڈر علی خامنہ ایایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعے کے روز اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے لیے ایک تلخ اور دردناک انجام تیار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل ایران ایران پر اسرائیلی حملے ڈونلڈ ٹرمپ سپریم لیڈر علی خامنہ ای.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایران ایران پر اسرائیلی حملے ڈونلڈ ٹرمپ سپریم لیڈر علی خامنہ ای سپریم لیڈر ایران کو ایران پر کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر 2025ء ) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے اپنی پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اب کھل کر اپوزیشن کریں ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، 27 ستمبر کو پشاور میں جلسہ ہوگا، کارکن پوری قوت کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کے ذریعے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا، یہ جو مرضی کر لیں میں غلامی قبول نہیں کروں گا، میرے اور بشری بی بی کے اوپر جیل میں جو مینٹل ٹارچر ہو رہا ہے وہ عاصم منیر آپ اس لیے کروا رہے ہیں کہ ہم جھک جائیں گے یا ٹوٹ جائیں گے، ہم نے ’لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ‘ پڑھا ہوا ہے اور یہ عہد کیا ہے کہ ہم یزیدیت کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے کیوں کہ یہ شرک ہے۔(جاری ہے)
عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل یحییٰ خان نے فوج کا کندھا استعمال کرکے اپنے اقتدار کو 10 سال تک کھینچنے کیلئے ظلم کا نظام قائم کیا جس کے نتیجے میں ملک ٹوٹ گیا، عاصم منیر آپ کو فوج نے ایلیکٹ نہیں کیا اور آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ آپ فوج کا کندھا استعمال کرکے 10 سال تک بیٹھیں گے تو پہلے ملک کے حالات پر فوکس کریں کہ آپ نے اس اقتدار کو لمبا کرنے کیلئے کیا کیا کچھ نہیں کیا؟ آپ نے 9 مئی کا فالس فلیگ آپریشن کروایا تاکہ پی ٹی آئی کو کرش کرسکیں پھر الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تو آپ نے ووٹ چوری کرکے مینڈیٹ سزا یافتہ مجرموں کے حوالے کردیا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میڈیا سے آزادی چھین لی، 26 ویں ترمیم کے ذریعے آپ نے ججز کو سرکاری محکمہ بنا دیا اور ججز کو کنٹرول کر لیا، آپ نے جمہوریت ختم کردی، آپ نے رول آف لاء ختم کردیا، آپ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ظلم کی داستانیں رقم کیں تو اس کے نتیجے میں بیرونی سرمایہ کاری آنا بند ہوگئی جس پر پچھلے تین سالوں میں آپ نے ملک پر قرضہ دگنا کردیا۔