چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا تنخواہ میں اضافے سے اعلانِ لاتعلقی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تنخواہ بڑھانے کے وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے اعلان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔
ایک بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تنخواہ بڑھانے کے اقدام سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس حوالے سے مجھ سے کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تنخواہ واپس کرنے کے سوال پر جواب دیا کہ تنخواہ واپس کرا دیں، اچھی بات ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔