میری تنخواہ میں اضافے سے متعلق مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی،چیئرمین سینیٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تنخواہ بڑھانے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
پارلیمنٹ لاجز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ میری تنخواہ بڑھانے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ ان کاکہناتھا کہ وزیردفاع کا احترام کرتاہوں،میرا تنخواہوں میں اضافےسے کوئی تعلق نہیں۔
صحافی کے سوال ’’کیا آپ تنخواہ میں اضافہ واپس کر رہے ہیں؟‘‘کے جواب میں چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ تنخواہ واپس کرادیں،اچھی بات ہے،میری تنخواہ میں اضافے سے متعلق مجھ سے کوئی مشاورت نہیں۔
کندھکوٹ میں مسافر ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔